بیجنگ: جان لیوا کورونا وائرس سے مزید 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ سانحے کی پہلی برسی کی تقریب کورونا وائرس کے باعث منسوخ کردی گئی ہے۔ چینی حکام کا مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
کورونا بھاگ جا گانا سوشل میڈیا پر وائرل
نئی دہلی: بھارتی خواتین نے کورونا وائرس پر گانا بناڈالا جس کی تھیم “کورونابھاگ جا “ہے۔ چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے اب 120 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے وہیں آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور مزید پڑھیں
سعودی عرب میں اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر
اسلام آباد: سعودی حکومت سے پاکستانیوں کو ملک سے نکالنے کے لیے مہلت مل گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب سے اقامہ رکھنے والے پاکستان شہریوں کو نکالنے کے لیے 25 مارچ 2020 تک کا وقت مل گیا ہے تاکہ تمام پاکستانیوں کو نکالا جاسکے۔ واضح رہے کہ کورونا مزید پڑھیں
چین نے کورونا پہنچانے کا الزام امریکی فوج پر لگادیا
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس سے متعلق چین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وائرس کو ممکنہ طور پر امریکی فوج نے چین کے شہر ووہان پہنچایا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چینی حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلانے میں مبینہ طور مزید پڑھیں
یمن میں جنگی صورتحال مسلسل خراب ہورہی ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں جنگی صورت حال مسلسل خوف ناک ہوتی جا رہی ہے۔ گریفتھس کا کہنا ہے کہ یمن کے شمال میں بعض علاقوں میں حالات باعث تشویش ہیں۔ اس کے نتیجے میں ہزاروں خاندان نقل مکانی کرنے مزید پڑھیں
دہلی پارلیمان نے بھی شہریت بل مسترد کردیا
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) دہلی کی ریاستی پارلیمان میں مودی سرکار کے متنازع شہریت قانون کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق بھارت میں مسلم کش فسادات کی وجہ بننے والا متنازع قانون دہلی اسمبلی نے بھی مسترد کردیا۔ متنازع قانون کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی۔پارلیمان میں یہ مزید پڑھیں
امریکا کی جوابی کارروائی ،عراقی شہری اور 5 فوجی ہلاک
بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں دارالحکومت بغداد کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب امریکی فوجی اڈے تاجی پر راکٹ حملوں کے بعد مقامی ایرانی نواز ملیشیاوں کے ٹھکانوں پربمباری کی گئی ہے، جس میں ایک عراقی شہری اور 5 سیکورٹی اہل کار ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے، جب کہ اسلحہ اور گولہ بارود مزید پڑھیں
کینیڈین خاتون اول بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں
جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ اور کینیڈین خاتون اول بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ میں بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔کینیڈین وزیراعظم کے دفتر جاری اعلامیے کے مطابق خاتون اول بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں ، صوفی گریگوری مزید پڑھیں
کورونا وائرس کے شکار افراد مساجد کا رخ نہ کریں، سعودی علماء کونسل
ریاض: سعودی عرب کی علماء کونسل نے کورونا وائرس کےحوالے سےسعودی شہریوں کی دینی رہنمائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ میں رکھے گئے افراد مساجد کا رخ کرنے اور باجماعت نمازوں میں ادائیگی سے پرہیز کریں۔ سعودی علماء کونسل کا 24 واں اجلاس دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوا، اجلاس مزید پڑھیں
ترکی پر لیبیا کی حدود میں حملے کا خدشہ ہے، ترک میڈیا
استنبول: ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لیبیا کی سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش میں مصروف ترک کشتیوں اور تنصیبات پر حملےکا خدشہ ہے۔ ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مصر اور عرب امارات نے لیبیا کی آبی سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش میں مصروف ترک کشتیوں مزید پڑھیں