کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال کے شہر پوکھارا کے ایک اسپتال میں دنیا کا پست ترین شخص انتقال کر گیا۔ 27 سالہ کھاجیندرا تھاپاماگر صرف 2 فٹ 4 انچ قد کا حامل تھا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق وہ دنیا کے پست ترین افراد میں سے تھے، جو چل پھر سکتے تھے۔ فلپائن مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
سی پیک سے پوری دنیا استفادہ کرے گی، پاکستانی مندوب
اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اربوں ڈالر مالیت کا سی پیک منصوبہ پاک چین باہمی تعاون کی روشن مثال ہے، جس کا مقصد ترقی اور معیشت کے مشترکہ اہداف کا حصول ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اقوام متحدہ میں چین اور مزید پڑھیں
امریکا دوغلی عینک اتارے، پاکستانی توقعات کا کیا کیا؟ شاہ محمود قریشی
واشنگٹن،دوحہ(صباح نیوز+اے پی پی+مانیٹر نگ ڈیسک) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، اقوام متحدہ کے سربراہ نے بھارت کے موقف کی نفی کی ہے۔ ہمیں پریشانی ڈیموگرافک تبدیلی کی ہے،-A 35کی ہے جس کے ذریعے وہ ڈیموگرافک تبدیلی اور ایک اکثریت کو اقلیت میں مزید پڑھیں
آٹابحران حکومت کی بدترین نالائقی ہے، اپوزیشن
کراچی/اسلام آباد/لاہور/لندن(اسٹاف رپورٹر+ نمائندہ جسارت+ خبر ایجنسیاں )ملک بھر میں آٹے کے بحران پر اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی بدترین نالائقی اور نااہلی قراردیدیا ہے، اپوزیشن رہنمائوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مخصوص دوستوں کو نواز نے مزید پڑھیں
12ارب یوزر آئی ڈیز اور پاس ورڈ فروخت کرنے کی کوشش ناکام
نیدرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں دو افراد کوسوشل میڈیا اور مختلف ویب سائٹس کے 12ارب یوزر آئی ڈیز اور پاس ورڈ آن لائن فروخت کرنے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔ 22 سالہ شخص کومشرقی ڈچ شہر آرنہم میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب مقامی پولیس کو ایف بی آئی ، جرمن پولیس اور ڈچ مزید پڑھیں
بھارت کا مواصلاتی سیٹلائٹ جی سیٹ 30 مدار میں پہنچ گیا
بنگلور: بھارتی راکٹ جی سیٹ 30 سیٹلائٹ لے کر خلا میں روانہ ہورہا ہے بنگلور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے انتہائی طاقتور مواصلاتی سیٹلائٹ جی سیٹ 30 کو مدار میں پہنچادیا، جس سے بھارت کا مواصلاتی نظام مضبوط اور انٹرنیٹ کی رفتار بڑھے گی۔ سیٹلائٹ جمعہ کی صبح فرینچ گیانا میں واقع خلائی مرکز سے لانچ مزید پڑھیں
پاناما: چرچ میں جن نکالنے کی کوشش‘ 5 بچوں سمیت 7ہلاک
پاناما سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) پاناما کے ایک چرچ میں جن نکالنے کی کوشش کے دوران 5 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔حکام کے مطابق افسوس ناک واقعہ ایک مقامی فرقے کے چرچ میں پیش آیا جہاں 7 افراد کی مسخ شدہ لاشیں ایک قریبی اجتماعی قبر سے مزید پڑھیں
راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ ’’صرف دو بچے‘‘ قانون کے لیے سرگرم
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں ایسا قانون وضع کرانا چاہتی ہے جس میں والدین کو صرف دو ہی بچے پیدا کرنے کی اجازت ہو۔ اس منصوبے کا انکشاف حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرپرست تنظیم راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ مزید پڑھیں
چین میں شرح پیدایش 70 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں شرحِ پیدایش گزشتہ برس مزید کم ہو کر 1949ء کے بعد ملک کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیزی سے گرتی شرح کی وجہ سے چین میں افرادی قوت میں کمی اور معیشت کی رفتار سست ہونے کے خدشات تیزی سے بڑھ رہے مزید پڑھیں
ترکی نے جدید فوجی سازو سامان لیبیا بھیجنا شروع کر دیا
انقرہ ؍ برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی نے لیبیا میں باغی ملیشیا کے خلاف وفاقی حکومت کی عسکری مدد جاری رکھتے ہوئے جنگی ساز و سامان اور عسکری مواصلاتی آلات بھیجنا شروع کردیے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق انقرہ حکومت نے ایلیٹ فورس کے 40 اہل کاروں اور عسکری مشیروں کی بڑی تعداد طرابلس بھیجی مزید پڑھیں