قطر، حماس کو مذاکرات میں واپس لانے کی کوشش کر رہا ہے،امریکا

 واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ قطری دوست حماس کو مذاکرات میں واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں جبکہ حماس کی جانب سے جمعرات کو ہونے والے جنگ بندی مذاکرات سے انکار کردیا گیا ہے ، مزید پڑھیں

اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصی میں دھاوا، امریکا کا سخت ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر بین گویر کی مسجد اقصی میں عبادت کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔ امریکا نے مسجد اقصی کے احاطے میں عبادت کرنے پر اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مزید پڑھیں

سوڈان میں موسلادھار بارشیں، درجنوں افراد جاں بحق

خرطوم:سوڈان میں موسلادھار بارشوں کے دوران درجنوں افراد جاں بحق ہو  گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سوڈانی وزارت داخلہ نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں کم از کم 65 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ دریں اثنا مغربی دارفر مزید پڑھیں

حسینہ واجد کا پہلا بیان، طلبہ تحریک کے دوران ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفے دے کر بھارت جانے کے بعد اپنے پہلے بیان میں ملک میں طلبہ تحریک کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے مزید پڑھیں

مودی نے الیکشن مہم میں 100 سے زائد بار مسلم مخالف شرانگیزی پھیلائی، ہیومن رائٹس واچ

نئی دہلی:ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ نریندر مودی نے الیکشن مہم کے دوران 100 سے زائد مرتبہ مسلم مخالف شرانگیزی پھیلائی۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی تنظیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابات کے سلسلے میں چلنے والی مزید پڑھیں

صدارتی انتخابات: امریکہ کی ‘سلیکون ویلی’ کی اہم شخصیات بھی متحرک

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں تین ماہ باقی رہ گئے ہیں اور ایسے میں امریکی معیشت میں بڑا حصہ ڈالنے والی ‘سلیکون ویلی’ اور یہاں کی امیر ترین کاروباری شخصیات بھی اپنا سیاسی وزن استعمال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ لیکن ٹیک لیڈرز اس بات پر اتفاقِ رائے سے بہت دُور ہیں کہ ری مزید پڑھیں

طالبان : قبضے کا تین سالہ جشن، فوجی پریڈ اور طاقت کا مظاہرہ

ویب ڈیسک —  افغانستان کے طالبان حکمرانوں نے بدھ کو اپنے اقتدار کے تین سال پورے ہونے کا جشن منایا جس میں جنگ میں استعمال کیے جانے والے دیسی ساختہ بموں اور لڑاکا طیاروں کی نمائش کے ساتھ خصوصی فوجی پریڈ کی گئی۔ طالبان کی مسلح فورسز نے اس پریڈ کے موقع پر سوویت دور مزید پڑھیں

امریکا نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اسرائیل کو 50 سے زائد ایف 15 فائٹر جیٹ طیارے، میزائل، ٹینک اور دیگر فوجی سازوسامان فروخت کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل مزید پڑھیں

آسٹریلیا میں ہوٹل سے ٹکرا کر تباہ ہونے والا  ہیلی کاپٹر چرائے جانے کا  انکشاف

کوئنز لینڈ: آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ میں اجازت کے بغیر اڑائے جانے والا ہیلی کاپٹر اچانک ہوٹل کی چھت سے ٹکرا گیا جس میں پائلٹ ہلاک جبکہ ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی جس نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر ٹکرانے کے حادثے کے بعد ہوٹل سے 400سے مزید پڑھیں

جاپانی وزیراعظم کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم اور حکمراں جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر فومیو کشیدا نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے اعتماد کے بغیر سیاست نہیں چل سکتی، اگلے ماہ عہدے سے مستعفی مزید پڑھیں