جوبائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان پہلا مباحثہ 27 جون کو ہو گا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ 27 جون کو ہو گا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 81 سالہ صدر جو بائیڈن ڈیموکریٹس اور 78 ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن کے امیدوار ہیں۔ آزاد امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو مباحثے مزید پڑھیں

شاہ برطانیہ چارلس سوم کی بہن حادثے میں زخمی

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی چھوٹی بہن شہزادی این حادثے میں زخمی ہوگئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بکنگھم پیلس نے شہزادی کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بیان میں واضح کیا کہ شہزادی این کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور وہ اسپتال مزید پڑھیں

نائیجیریا : موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کی ریاست کاتسینا میں مسلح حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ کاتسینا ریاستی پولیس کے ترجمان ابوبکر علیو صادق نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے ریاست کے میدابینو گاؤں میں فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ حملے میں 7 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ پولیس مزید پڑھیں

روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے،7 افراد ہلاک

ماسکو ؍ کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شدت اختیار کرگئی اور دونوں طرف سے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے شہر خارکیف میں گائیڈڈ بموں سے حملہ کیا،جس میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ روسی فوجیوں نے ایک اور مزید پڑھیں

امریکہ میں ایک واحد پاکستانی امریکی کی قائم کردہ یونیورسٹی جہاں پاکستانیوں سمیت کسی بھی طالبعلم کیلئے اسکالر شپ کے بلند مواقع موجود ہیں

واشنگٹن ڈی سی —  امریکہ میں کسی پاکستانی امریکی کی قائم کردہ پہلی اور واحد یونیورسٹی امریکی ریاست شکاگو میں ایک شاندا ر سترہ منزلہ ٹاور میں قائم ہے۔یونیورسٹی کی کہانی کسی بھی امیگرینٹ کے غیرمعمولی عزم اور کامیابی کی ایک دستاویز ہے۔۔ تقریباً 42 سال پہلے بننے والی یونیورسٹی کے بانی اور چانسلر ڈاکٹر مزید پڑھیں

دوحہ اجلاس میں شرکت کی دعوت عالمی اہمیت میں اضافےکا ثبوت ہے: طالبان

ویب ڈیسک —  افغانستان کے طالبان اس ماہ کے آخر میں قطر میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس کے لیے اقوام متحدہ کی دعوت کو عالمی سطح پر اپنی انتظامیہ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے ثبوت کے طور پردیکھ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کا افغانستان کے بارے میں طالبان اور بین الاقوامی ایلچیوں کے مزید پڑھیں

ماسکو : عمارت میں آتشزدگی سے 8افراد ہلاک

ماسکو( انٹرنیشنل ڈیسک) روسی دارالحکومت ماسکو میں عمارت میں آتشزدگی سے 8افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق آگ کی شدت کے باعث 2افراد نے الیکٹرانکس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگادی، جب کہ 6افراد آگ میں جل کر ہلاک ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ماسکو مزید پڑھیں

انڈونیشیا : سائبر حملے سے نیشنل ڈیٹا سینٹر متاثر

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں سائبر حملے کے دوران نیشنل ڈیٹا سینٹر کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا، جس سے کئی حکومتی سروسز متاثر ہوئیں۔ وزیر مواصلات نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور گروپ نے ہیک کیے گئے ڈیٹا کے عوض 80 لاکھ ڈالرتاوان طلب کیا۔ یہ سائبر حملہ گزشتہ ہفتے کیا گیا مزید پڑھیں

امریکا: بینک ڈکیتی میں ملوث 88سالہ شخص کو سزا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست مونٹانا میں بوڑھے آدمی کو 2 بینک ڈکیتیاں کرنے پر عدالت نے قید کی سزا سنا دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق مونٹانا کے رہایشی 88 سالہ اسٹیون وائٹ کلاؤڈ کو گزشتہ برس اگست میں 2 بینک ڈکیتیوں میں ملوث ہونے پر 2 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اسٹیون وائٹ مزید پڑھیں

جنوبی کوریا : بیٹری کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 20 افراد ہلاک

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں لیتھیم بیٹری کے پلانٹ میں لگنے والی خوفناک آگ سے 20 ملازمین بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ جنوبی کوریا کے شہر ہواسیونگ میں بیٹری بنانے والی کمپنی ایریسیل میں پیش آیا۔ آگ فیکٹری کے گودام میں لگی جس نے دیکھتے ہی مزید پڑھیں