بیروت :لبنان کی سیاسی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اپنے منصوبے کے مطابق اسرائیل کے خلاف لڑائی میں حصہ لیں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
اسرائیلی فوج کے ٹینک غزہ میں داخل ہوگئے
غزہ: اسرائیل کے الٹی میٹم کے چند گھنٹوں بعد صہیونی فوج کے ٹینک فلسطینی آبادی کو بے دخل کرنے کے لیے غزہ میں داخل ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے درجنوں ٹینک غزہ میں داخل ہوگئے، جہاں وہ مختلف علاقوں میں یرغمالیوں کا پتہ لگانے کیلئے چھاپے ماریں گے اور علاقے مزید پڑھیں
غربت ختم کرنے کے دعوؤں کے باوجود ‘ہنگر انڈیکس’ میں بھارت کی تنزلی کیوں ہوئی؟
نئی دہلی — دو یورپی ایجنسیوں نے جمعرات کو ’گلوبل ہنگر انڈیکس‘ رپورٹ یعنی بھوک کی عالمی درجہ بندی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق بھارت چار درجہ نیچے آ کر 125 ملکوں کی فہرست میں 111 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ گزشتہ سال وہ 121 ملکوں کی فہرست میں 107 ویں نمبر مزید پڑھیں
افغانستان میں شیعہ مسجد میں خودکش دھماکہ، سات افراد ہلاک ، متعدد زخمی
ویب ڈیسک — شمالی افغانستان میں واقع ایک شیعہ مسجد میں خودکش بم دھماکے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور دیگر 15 نمازی زخمی ہو گئے۔ خودکش دھماکہ اس وقت ہوا جب مسجد میں جمعے کی نماز ادا کی جا رہی تھی۔رائٹرز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے مزید پڑھیں
حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتار
مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی پولیس نے کفر قاسم میں ایک 14 سالہ بچے کو اسرائیلی سرزمین پر حماس کے حملے کی تعریف کے جرم میں گرفتار کرلیا ۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی بچے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہفتے کے دن حملے کے حوالے سے حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو مزید پڑھیں
“واپس مت آنا” اسرائیل نے غزہ کے شہریوں کے لیے پمفلٹ جاری کردیا
غزہ:اسرائیل نے 24 گھنٹوں کے اندر غزہ خالی کرنے کی دھمکی کے ساتھ ایک پمفلٹ بھی جاری کیا ہے جس میں “واپس مت آنا” کی سرخی درج ہے۔ پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے افراد کواپنی ذاتی سلامتی اور اپنے خاندانوں کی حفاظت کے لیے جنوب کی طرف جانا چاہیے۔ یہ پیغام ایک مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو انتہائی اسمارٹ قرار دیدیا
نیو یارک:امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو انتہائی اسمارٹ قرار دے دیا ہے۔ ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر دفاع کو احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع کے بظاہر اوسان خطا تھے اور وہ کہہ رہے تھے کہ انہیں امید ہے مزید پڑھیں
چین میں اسرائیلی سفارتکار کو ایک شخص نے چھرا گھونپ دیا
بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک شخص نے اسرائیلی سفارت کار کو چھری کے وار سے زخمی کردیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ شخص کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں
غزہ پر حملہ ناقابل قبول ہے، روس کی اسرائیل پر کڑی تنقید
کرغستان: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے غزہ میں اسرائیلی زمینی حملے کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائی سے شہریوں کی ہلاکتوں کی سطح بڑھے گی جو کہ “بالکل ناقابل قبول” ہو گی۔ کرغزستان میں ایک سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، پیوٹن نے اسرائیلی فوج کی مزید پڑھیں
بھارت کا آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا عزم
ویب ڈیسک — بھارت نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع پر نئی دہلی کی پالیسی مستقل رہی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان اریندم باغچی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت ایک خود مختار، آزاد مزید پڑھیں