عمران خان کا حشر بھی بانی ایم کیو ایم جیسا ہوگا، منظور وسان

  کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما منظور وسان نے عمران خان اور پی ٹی آئی سے متعلق نئی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا حشر بھی متحدہ قائد الطاف حسین جیسا ہوگا۔ بلاول ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا چیپٹر کلوز ہوگیا، مزید پڑھیں

وائلڈ لائف حکام کو گنڈاسنگھ والا کے مقام پر گھڑیال کی موجودگی کے شواہد مل گئے

لاہور:  پنجاب وائلڈلائف کو معدومی کا شکار  ہونے والے گھڑیال کی دریائے ستلج میں موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔ سروے ٹیم کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام کے قریب 10 کے قریب گھڑیال موجود ہیں جن میں 6 بچے شامل  ہیں۔ ایکسپریس ٹربیون نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل گھڑیال کی مزید پڑھیں

ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کی اجازت

سلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصہ جبکہ دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کی اجازت دے دی۔  ادویات میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ کی اکنامک ایڈوائزری کمیٹی نے 14 اپریل کو دی تھی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈریپ کا پالیسی بورڈ قیمتوں مزید پڑھیں

مکہ کے ہوٹل میں آتشزدگی؛ 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

 اسلام آباد: سعودی عرب میں مکہ میں واقع ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مکہ میں ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ جدہ میں پاکستان قونصلیٹ مقامی حکام سے مسلسل مزید پڑھیں

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

  کراچی: گذشتہ ہفتے کے دوران  زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 20  لاکھ  ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی  کی وجہ سے گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا حجم  7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوگیا جس کے بعد زرمبادلہ کے  ذخائر 4 ارب مزید پڑھیں

تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران علی شاہ کا پارٹی اور اسمبلی رکنیت چھوڑنے کا اعلان

  کراچی: پاکستان تحریک انصاف  کے ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ نے پارٹی اور سندھ اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات پر تحریک انصاف  سے علیٰحدگی  اور رکن سندھ اسمبلی کی نشست سے بھی مزید پڑھیں

نو مئی کے بعد عمران خان کو تحفظ دینے والوں کا چہرہ تار تار ہوگیا، فضل الرحمان

 اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو عالمی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے لایا گیا، 9 مئی کے بعد عمران خان کو تحفظ دینے والوں کا چہرہ تار تار ہوگیا۔  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہوگیا کہ عمران خان کس مزید پڑھیں

پاکستان کو ملنے والی غیر ملکی امداد میں 60 فیصد سے زائد کمی کا انکشاف

 اسلام آباد: پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام میں تعطل کے باعث رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے دس ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران پاکستان کو ملنے والی غیر ملکی امداد میں ایک سال میں 60.5 فیصد کی بڑی کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان کو رواں مالی سال کے پہلے دس مزید پڑھیں

حکومت کا زمان پارک میں آپریشن کے لیے عمران خان سے مذاکرات کا فیصلہ

 لاہور: نگراں وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث 8 دہشت گردوں کو زمان پارک سے فرار ہوتے وقت گرفتار کرلیا ہے جبکہ زمان پارک میں آپریشن کے لیے پنجاب حکومت نے عمران خان سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے زمان مزید پڑھیں

کراچی میں رات کے بعد دن میں بھی گیس کی 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی میں دن کے اوقات میں بھی روزانہ تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کردیا۔ گیس کی لوڈشیڈنگ کا مجموعی دورانیہ 11 گھنٹے تک پہنچ گیا۔  بدھ کے روز کراچی کے رہائشی علاقوں میں گیس غائب ہوگئی اور  لگ بھگ نصف شہر کے صارفین کو دن بھر گیس دستیاب مزید پڑھیں