نمائندہ ایکسپریس: حکمران جماعتوں کے رہنماوٴں نے کہا ہے کہ پارلیمان کو قانون سازی سے روکنے کا اختیار کسی کو نہیں دیا جاسکتا، سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی بینچ کو مسترد کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں حکمران جماعتوں کے رہنماوٴں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل ابھی بنا نہیں اور 8 رکنی بنچ مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب، عسکری قیادت ملکی سیکیورٹی پر بریفنگ دے گی
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب کرلیا جس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور خفیہ اداروں کے سربراہان ارکان اسمبلی کو سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف ملٹری آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ پروسیجر بل مزید پڑھیں
معاشی بحران کے باعث 44 فیصد ترقیاتی فنڈز خرچ نہ کیے جاسکے
اسلام آباد: معاشی بحران کے باعث ملک میں ترقیاتی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں، رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 44 فیصد ترقیاتی فنڈز خرچ نہ کیے جا سکے۔ پلاننگ کمیشن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 316 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز ہی خرچ کیے گئے۔ نو ماہ میں بجلی مزید پڑھیں
اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی بھکر پولیس کو حوالگی روک دی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور کی بھکر پولیس کو حوالگی روک دی۔ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی دوسرے صوبوں کی پولیس کو حوالگی روکنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پانچ مقدمات ہوں یا پچاس ، بھکر مزید پڑھیں
ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ ڈالرز کی کمی
کراچی: گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 17 کروڑ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 7 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملک کے مجوعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 56 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس دوران مزید پڑھیں
دبئی ڈیوٹی فری ڈرا میں خوش قسمت پاکستانی کے دس لاکھ ڈالرنکل آئے
دبئی: ڈیوٹی فری ڈرا میں خوش قسمت پاکستانی کے دس لاکھ ڈالرنکل آئے اور اس کی زندگی بدل گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دبئی ڈیوٹی فری ڈرا میں بحرین میں مقیم بیالیس سالہ پاکستانی عبدالاحد کے دس لاکھ ڈالر نکل آئے۔ عبدالاحد گذشتہ پانچ برس سے بحرین میں مقیم ہیں اور ایک ریسٹورنٹ مزید پڑھیں
تنویر الیاس کے بعد اب شہباز شریف کے نااہل ہونے کی باری ہے، پرویز الہیٰ
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ سردار تنویر الیاس کے بعد اب شہباز شریف کے نااہل ہونے کی باری ہے۔ پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے گفتگو میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ توہین عدالت کا مجرم کسی صورت بھی معافی کا مستحق نہیں ہے، شہباز شریف مزید پڑھیں
کوئٹہ میں عوام سستے آٹے کے لیے ترس گئے
کوئٹہ: حکومت کی جانب سے اعلان کردہ سستا آٹے کو بلوچستان کے عوام ترس گئے ہیں اور وہ آٹے کے حصول کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے جانے والے سستے بازاروں میں آٹے کے اسٹال خالی ہیں جبکہ آٹا خریدنے کے خواہش مند بہت مزید پڑھیں
نویں سے بارہویں جماعت تک کا نصاب ایک ہی کرنے پر اتفاق
کراچی: قومی نصاب کونسل (این سی سی) سیکریٹریٹ کی کاوش سے نویں سے بارہویں جماعت کے نصاب پر اتفاق رائے پیدا ہوگیا ہے۔ قومی نصاب کونسل نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا، ملک بھر سے صوبائی و علاقائی نمائندوں نے نویں سے بارہویں جماعت کے قومی نصاب پر اتفاق رائے سے دستخط کر دیے۔ پاکستان مزید پڑھیں
نیو کراچی صنعتی ایریا میں آتشزدگی کا واقعہ، 4 فائر فائٹرز جاں بحق
کراچی: نیو کراچی صنعتی ایریا کی فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد بلڈنگ زمین بوس ہونے سے 4 فائر فائٹرز جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقہ نیو کراچی صنعتی ایریا کی فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد عمارت میں کولنگ کا عمل جاری تھا کہ بلڈنگ زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں مزید پڑھیں