لاہور: وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان نے تمام شرائط پوری کردی ہیں، اب آئی ایم ایف کے پاس قرض نہ دینے کا کوئی بہانہ نہیں بچا، جس دن آئی ایم ایف سے جان چھوٹے گی وہ خوشی کا دن ہوگا۔ صوبائی دارالحکومت میں امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ فلائی اوور اور شاہدرہ کے دورے کے موقع پر مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
توہین رسالت کے مرتکب کا عدالت میں قتل، ملزم کا مقدمہ جوینائل کورٹ منتقلی کی درخواست
پشاور: توہین عدالت کے ملزم کو عدالت کے اندر قتل کرنے والے ملزم فیصل جاوید کے وکلا نے کیس ہائی کورٹ سے جوینائل کورٹ منتقل کرنے کی درخواست کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق توہین رسالت کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدالت کے اندر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم فیصل خالد کیس کی انسداد دہشت گردی مزید پڑھیں
کراچی میں دوست نے تاوان کیلئے دوست کو اغوا کروادیا
کراچی: رضویہ پولیس نے نوجوان کے اغوا برائے تاوان میں ملوث ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مغوی نوجوان کو بازیاب کرالیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 13 اپریل کورضویہ تھانے کی حدود میں واقع ذیشان پارک کے قریب ہوٹل سے مشال ولد مزید پڑھیں
کوئٹہ سے ملک بھر کا ریل نیٹ ورک آج سے بحال ہوگیا
کوئٹہ: مون سون بارشوں کے سبب بولان میں منہدم ہونے والے پل کی دوبارہ تعمیر 7 ماہ میں مکمل کرلی گئی جس کے بعد کوئٹہ کا ملک بھر سے ریلوے نیٹ ورک دوبارہ بحال ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سے ٹرین سروس سات ماہ بعد بحال ہونے پر گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے افتتاح کیا مزید پڑھیں
عمران خان کیخلاف بغاوت کے مقدمے میں اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل
اسلام آباد: اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف بغاوت کے مقدمے میں اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مقدمہ نمبر 255/23 تھانہ رمنا میں اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری اسپیشل جے مزید پڑھیں
نگران حکومت 18 اپریل کے بعد بھی اپنی جگہ پر موجود رہے گی، بیرسٹر فیروز جمال
پشاور: خیبرپختونخوا کے نگران وزیراطلاعات بیرسٹر فیروز جمال کاکاخیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی نگران حکومت 18 اپریل کے بعد بھی اپنی جگہ پر موجود رہے گی ، ہمارا کام انتخابات کا انعقاد ہے اور ہم اپنا فرض پورا کرکے جائیں گے۔ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیراطلاعات نے کہا کہ آئینی طور مزید پڑھیں
عمران خان، فواد چوہدری اوراسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ،فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی جس کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمرکے خلاف توہین الیکشن کمیشن مزید پڑھیں
شیری رحمان دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل
نیویارک: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کو ٹائم میگزین نے دنیا کی100 بااثر ترین شخصیات میں شامل کیا ہے۔ موقر امریکی جریدے نے شیری رحمان کو گذشتہ برس آنے والے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کی وجہ سے 2023 کی سو بااثر ترین شخصیات میں مزید پڑھیں
کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
حیدرآباد: سی ٹی ڈی نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز نے سی ٹی ڈی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سندھ ریوولشنری آرمی کا رُکن گرفتار کیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نےبتایا مزید پڑھیں
وقاقی کابینہ کا اجلاس طلب، اہم فیصلوں کا امکان
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنے کے فیصلے سے متعلق دارالحکومت میں کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر کابینہ کو بریفنگ مزید پڑھیں