ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے میں 4 جاں بحق، سوات سب سے زیادہ متاثر

 اسلام آباد: پاکستان کے تین صوبوں سمیت جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں اب تک دو بچیوں سمیت چار جاں بحق ہوئے۔ مالا کنڈ ڈویژن میں متعدد مکانات منہدم ہوگئے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی جبکہ 70 سے زائد بے ہوش ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید

 راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کو 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد جلسے کی اجازت دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے اجازت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق جلسہ انتظامیہ مزید پڑھیں

 تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت

 لاہور:  تحریک انصاف نے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر الیکشن کا لائحہ عمل بنانے  کی دعوت دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سنئیر نائب صدر چوہدری فوادحسین، سینیئر رہنما پرویز خٹک اور مسرت جمشید چیمہ نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں مل بیٹھ مزید پڑھیں

تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد

 نیویارک: سابق امریکی خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ پاکستان کی پارلیمنٹ آئندہ چند روز میں پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرسکتی ہے۔ سابق امریکی سفارت کار زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ سے عمران خان کو مزید پڑھیں

اسلام آباد اور لاہور میں کریک ڈاؤن، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاون شروع کردیا، رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایف سیون میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شبلی فراز کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی، اسلام آباد پولیس کے پہنچنے مزید پڑھیں

کراچی: احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی تلخ کلامی، ویڈیو سامنے آگئی

  کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی جانب  سے عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں رکن سندھ فردوس شمیم نقوی اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی میں تلخ کلامی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے گلستان جوہر میں ملینیم مال پر چیئرمین پی ٹی آئی مزید پڑھیں

زمان پارک میں پھر گرینڈ آپریشن کی تیاری، پنجاب میں پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں رہائش گاہ کے باہر ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی فہرست تیار کرلی اور کارکنان کی پکڑ دھکڑ شروع کردی جبکہ آج علی الصباح زمان پارک میں گرینڈ آپریشن کا بھی امکان ہے جس کی تیاری شروع مزید پڑھیں

چین کا پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

 اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ چین نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اقتصادی سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید پڑھیں

جہانیاں کے سول اسپتال میں 8 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی

جہانیاں: اوباش نوجوانوں نے سول اسپتال میں 8 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں کے سول اسپتال میں اوباش نوجوانوں نے 8 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مبینہ زیادتی کا شکار بچے کے والدین نے پولیس مزید پڑھیں