سیاسی لوگوں سے بات ہوسکتی ہے مگر عمران خان سے نہیں، آصف زرداری

وہاڑی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان مزید رہ جاتا تو مزید ادارے بیچ دیتا، سیاسی لوگوں سے بات ہوسکتی ہے مگر عمران خان سے نہیں کیوں کہ وہ خود کہتا ہے کہ یوٹرن غلط نہیں۔ وہاڑی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہمیں معلوم مزید پڑھیں

نیب فواد حسن فواد اور اہل خانہ پر کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں دے سکا، احتساب عدالت کا تحریری فیصلہ

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ فواد حسن فواد کے خلاف جرم ثابت کرنے میں بری طرح ناکام ہوا، عدالت فواد حسن فواد، وقار حسین، رباب حسین اور انجم حسین کو باعزت بری کرتی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریری فیصلے میں عدالت مزید پڑھیں

کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

  کراچی: شہر کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور اگلے 72 گھنٹوں کے دوران پارہ 37 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر کو شہر میں تیز دھوپ کے سبب موسم گرم رہا،جس کے دوران کم سے کم پارہ 37.7 ڈگری ریا جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 24 فیصد رہا، مزید پڑھیں

سندھ کے اسکولوں میں کانچ کی بوتلوں میں مشروبات پر پابندی عائد

  کراچی: سندھ کے نجی اسکولوں میں کانچ کی بوتلوں میں مشروبات پر پابندی عائد کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نجی اسکولوں کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح کے نوٹیفکیشن کے مطابق چند روز قبل ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا جب ایک پرائیویٹ اسکول کے پانچویں کلاس کے طالبعلم کی لمکا مزید پڑھیں

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری اور شاہ محمود کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

لاہور: رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری اور شاہ محمود کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ نمبر 373 محمد وسیم سب انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور مزید پڑھیں

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں لوٹ مار کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں لوٹ مار کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، نیو کراچی صنعتی ایریا میں ڈاکوؤں کی دیدا دلیری سے چلتے ہوئے ٹریفک میں شہری کو لوٹنے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر 6 بی ابراہیم مسجد مزید پڑھیں

کراچی؛ اسکول کے طالبعلم 2 کم عمر ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

  کراچی: فیڈرل بی ایریا میں کم عمر خنجر بردار ڈاکوؤں کو واردات مہنگی پڑ گئی، شہریوں نے 2 ملزمان کو پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔  سمن آباد تھانے کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 19 میں کم عمر خنجر بردار ڈاکو 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہی مقام پردوسری واردات کرنے مزید پڑھیں

عورت مارچ پر پابندی کی استدعا مسترد، درخواست گزار پر جرمانہ بھی عائد

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے عورت مارچ کیخلاف درخواست ابتدائی دلائل سننے کے بعد مسترد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ میں عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف دیا کہ 8 مارچ کو ہونے والے عورت مارچ پر پابندی لگائی جائے کیوں کہ عورت مارچ میں لگائے مزید پڑھیں

جامعات نئے اداروں کو الحاق نہ دیں، ایچ ای سی کی سفارش

  کراچی: اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کی سرکاری جامعات کو نئے تعلیمی اداروں کو الحاق affiliation نہ دینے کی سفارش کردی۔ ایچ ای سی نے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں پہلے سے قائم الحاق شدہ تعلیمی ادارے اعلیٰ تعلیم کے معیارات کو پورا نہیں کررہے لہذا مزید پڑھیں

طارق روڈ پر تاجر سے دن دیہاڑے 36 لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی گئی

  کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ایک تاجر سے دن دیہاڑے 36 لاکھ  سے زائد رقم لوٹ لی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق واردات طارق روڈ پر پیش آئی جہاں تاجر رقم بینک میں جمع کرانے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان اسلحے کے زور پررقم چھین کر فرار ہو گئے۔ اس حوالے سے مزید پڑھیں