بسنت پرغیرمعمولی ہوائی فائرنگ؛ تحقیقات کیلیے 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل

راولپنڈی میں بسنت کے موقع پر غیرمعمولی ہوائی فائرنگ کے باعث نور خان ائیربیس پر فلائٹ آپریشن معطلی سمیت دیگر اہم واقعات پر اعلی سطح تحقیقات کے لیے پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے افسران پر مشتمل 5 رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ راولپنڈی میں 24 فروری کو بسنت کے موقع مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گردہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقہ میرعلی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا مزید پڑھیں

ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات سمیت 131 دواؤں کی قلت

 اسلام آباد: وفاقی وزارت صحت کی جانب سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو لکھے گئے مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات سمیت کئی دواؤں کی قلت ہوگئی ہے۔ اس ضمن میں وفاقی وزارت صحت حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو خط لکھا جس میں ڈریپ مزید پڑھیں

پشاور پولیس لائنز دھماکے کے خلاف احتجاج کرنے والا اہلکار نوکری سے برطرف

 پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور پولیس لائنز میں دھماکے کے خلاف احتجاج کرنے والے اہلکار کو قواعد کی خلاف ورزی کی بنیاد پر برطرف کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں تعینات کانسٹیبل جمشید نے اپنی ٹک ٹاک پولیس لائنز پر دھماکے کیخلاف احتجاج کیا اور اس کی ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپ مزید پڑھیں

راجہ پرویز اشرف کا سیاسی جماعتوں کو انتخابات ایک دن کرانے کیلیے مل بیٹھنے کا مشورہ

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات ایک دن کرانے کے لیے باہم مشاورت کا مشورہ دے دیا۔  میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جو بھی تاریخ دے گا ہم خیر مقدم کریں گے، میں بطور اسپیکر چاہوں گا کہ مزید پڑھیں

منی لانڈرنگ کیس؛ فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی عدالت نے فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں شامل تفتیش نہ ہونے کی بنیاد پر ایف آئی اے کی درخواست پر جاری کیے۔ ایف آئی اے نے فرح گوگی کے مزید پڑھیں

ملک عبدالولی کاکڑ بلوچستان کے گورنر مقرر

 اسلام آباد: وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدرمملکت نے ملک عبدالولی کاکڑ کو صوبہ بلوچستان کا گورنر تعینات کردیا۔ ایوان صدر سے جاری کردی بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک عبدالولی کاکڑ کو صوبہ بلوچستان کا گورنر تعینات کردیا۔ انہیں اس تعیناتی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سفارشات بھیجی گئی تھیں جنہیں مزید پڑھیں

ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

 لاہور: لاہور کے ڈائریکٹر جنرل نیب علی سرفراز کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے انہیں پنجاب حکومت کو رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے کے بعد سے نیب میں تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج لاہور کے ڈائریکٹر جنرل نیب علی سرفراز کو تبدیل کردیا گیا مزید پڑھیں

صدر نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30اپریل کو کروانے کی منظوری دے دی

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 30اپریل کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کروانے کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا۔ الیکشن کمیشن کی تجویز کے مطابق صدر مملکت نے پولنگ ڈے کے لیے اتوار کے دن کی مزید پڑھیں

اسحاق ڈار استعفی کے سوال پر بھڑک اٹھے، ویڈیو وائرل

 اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار استعفی کے سوال پر بھڑک اٹھے اور کہا کہ شبرزیدی کو اس وقت اربوں روپے ری فنڈز پر جیل میں ہونا چاہیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے صحافی نے استعفی کا سوال کیا تو وہ بھڑک اٹھے۔ راہ چلتے ہوئے صحافی نے ان سوال مزید پڑھیں