کراچی: پولیس آفس پر حملے کے بعد سندھ پولیس نے کوئیک رِسپانس کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے 100 اہل کاروں کو پاک بحریہ سے کمانڈو ٹریننگ دلوائی جائے گی۔ سندھ پولیس کے جوانوں کو دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے،شہریوں کو اغواکاروں کے چنگل سے چھڑانے کے علاوہ پیشہ ورانہ مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
کراچی میں ڈکیتی واردات؛ دکاندار نے مزاحمت کرکے 24 لاکھ روپے لٹنے سے بچالیے
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں دکان دار نے ڈاکوؤں کیخلاف مزاحمت کرکے 24 لاکھ روپے لٹنے سے بچا لیے۔ پولیس حکام کے مطابق منگھوپیر نیا ناظم آباد کے قریب دکان دار 24 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار2 ڈاکو اس کے پیچھے لگ گئے۔ ڈاکوؤں نے نیا مزید پڑھیں
شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے کیسے نکالا گیا، دہرا معیار نہیں چل سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم ریمارکس دیے ہیں کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے کس پالیسی کے تحت نکالا گیا، دہرا معیار نہیں چل سکتا۔ ہائی کورٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ دو رکنی بینچ نے دلائل سننے کے مزید پڑھیں
یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کے نام پر شہریوں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کے نام پر شہریوں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، حکومت نے 200 روپے بڑھا کر 25 روپے کم کر دیے۔ پہلے سبسڈی والی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا پھر سبسڈی میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے گھی 190روپے مہنگا ہوا اور پھر رمضان مزید پڑھیں
بتایا جائے کیا ہمارے ایٹمی اثاثے دباؤ میں ہیں؟ رضاربانی
اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ اور موجودہ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے پاکستان کو ایسا کردار ادا کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جو کہ قومی مفادات کے خلاف ہو، بتایا جائے کیا ہمارے ایٹمی اثاثے دباؤ میں ہیں؟ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کرنے پر آئی ایم ایف مزید پڑھیں
مردم شماری پر تحفظات، بلاول بھٹو نے وفاق کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی دیدی
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس کو مردم شماری پر تحفظات ہیں، وفاقی حکومت پی پی کے اعتراضات نہیں دیکھتی تو سندھ وفاق کا ساتھ نہیں دے گا۔ بیج سبسڈی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری پر ہمارے اعتراضات کا حل مزید پڑھیں
آج آئی ایم ایف ہمارے بجٹ بنا رہا ہے اور قیمتیں کنٹرول کررہا ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی صورتحال کی تصویر جو پیش کی جارہی ہے ہماری نظر میں تصویر اس سے بالکل مختلف ہے، آج آئی ایم ایف ہمارے بجٹ بنا رہا ہے قیمتیں کنٹرول کررہا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں مزید پڑھیں
سیلاب سے فصلیں تباہ؛ کھجور کی تجارت بحران سے دوچار
کراچی: سیلاب کے باعث مقامی فصل برباد ہونے اور ڈالر کی عدم دستیابی کی وجہ سے درآمدات میں مشکلات نے کھجور کی تجارت کو بحرانی کیفیت سے دوچار کردیا ہے۔ کراچی کے مرکزی کھجور بازار لی مارکیٹ کی کھجور مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق رواں سیزن بدترین صورتحال کا سامنا ہے مقامی سطح پر خیرپور مزید پڑھیں
پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی
اسلام آباد: پیمرا نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت پابندی عائد کی گئی۔ پیمرا کے مطابق عمران خان اپنی تقاریر اور بیانات میں ریاستی اداروں پر متواتر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ پیمرا کے مطابق عمران خان مزید پڑھیں
سیالکوٹ؛ غیرقانونی منی ایکسچینج سے کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد، 3 ملزم گرفتار
گوجوانوالہ: ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل نے بانو بازار سیالکوٹ سے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل نے خفیہ اطلاع پر مون کرنسی ایکسچینج بانو بازار سیالکوٹ میں کارروائی کی۔ ملزمان ہنڈی حوالہ اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث مزید پڑھیں