اسلام آباد: پاکستان اور جرمنی کے درمیان ہنر مند افراد کو ملازمتیں فراہم کرنے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور جرمنی کی وفاقی ایمپلائمنٹ ایجنسی کے درمیان ہنر مند افرادی قوت کی نقل و حرکت کے لیے لیٹر آف انٹینٹ (LoI) پر آج دستخط کیے گئے۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کمی کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے کمی کی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر اسحاق ڈار نے مزید پڑھیں
آئی ایم ایف نے پاکستان پر نئی شرائط عائد کردیں
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پروگرام کی بحالی کیلیے پاکستان پر نئی شرائط عائد کردی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے مزید شرائط عائد کرنے اور معاہدہ نہ ہونے پر غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہے تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ مزید پڑھیں
عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی پر کارکنان امڈ آئے
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی اور طویل عرصے بعد شہر اقتدار میں آمد پر پی ٹی آئی کارکنان امڈ آئے اور قافلے کی صورت میں کپتان کے ساتھ رہے۔ زیروپوائنٹ سے کارکنوں کی ایک بڑی ریلی ٹول پلازہ اسلام آباد پہنچی جہاں سابق ارکان اسمبلی مزید پڑھیں
کراچی، سائٹ ایریا کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی
کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب قائم مچھر مار کوائل بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی ، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ علاقہ پولیس نے مذکورہ علاقے کو اپنے گھیرے میں لے مزید پڑھیں
طلباء تنظیموں کا تصادم؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں رینجرز تعیناتی کے لیے خط
اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے تصادم کے باعث وائس چانسلر نے رینجرز تعیناتی کے لیے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔ قائم مقام وائس چانسلر نے خط میں کہا کہ امن و امان قائم ہونے تک رینجرز تعینات کی جائے، یونیورسٹی میں آؤٹ سائیڈرز اور شدت پسندوں کو نکالنا ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی کو گزشتہ مزید پڑھیں
قومی ورثہ قرار دیے گئے فیریئرہال کی لائبریری آثار قدیمہ میں تبدیل
کراچی: شہر قائد کے قلب میں قائم قدیم ترین فیریئر ہال لائبریری حکومتوں کی عدم توجہی کے سبب آثار قدیمہ میں تبدیل ہوگئی ہے اور مرمت و دیکھ بھال کا کام نہ ہونے کے سبب آثار قدیمہ میں تبدیل فیریئر ہال لائبریری بھی زبو حالی کا شکار ہے۔ لائبریری کا ایک گوشہ اب محض سی مزید پڑھیں
عمران خان کی الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانتیں منظور
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر درج مقدمے اور بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان بذریعہ موٹروے اسلام آباد پہنچے۔ کارکنان نے موٹرے وے انٹرچینج پر عمران خان کا استقبال کیا اور قافلے کی صورت مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کو بحال کر دیا
پشاور: ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کی معطلی کے اعلامیہ کو معطل کرتے بلدیاتی نمائندوں کو بحال کر دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان، اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل 2 مارچ کے لیے ملتوی کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ کیس مزید پڑھیں
توشہ خانہ فوجداری کیس؛ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس کے فوجداری کارروائی کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سیشن کورٹ پیش نہیں ہوئے، جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ عمران خان کو عدالت نے آج طلب کر رکھا مزید پڑھیں