نیب افسران کی پی اے سی طلبی پر حکم امتناع کی درخواست مسترد

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کے خلاف نیب افسران کی جانب سے حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے طلبی کے خلاف نئی درخواست کو طیبہ گل کیس کے ساتھ یکجا کردیا اور پی اے سی کے دائرہ اختیار کے خلاف نئی درخواست مزید پڑھیں

جسٹس اعجاز،جسٹس مظاہر ن لیگ کیخلاف درجنوں فیصلے دے چکے ہیں، وزیرداخلہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا (ن )لیگ کے لیے رویہ متعصبانہ ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بیان میں کہا کہ  جسٹس اعجاز الاحسن نوازشریف کے خلاف مقدمے میں نگران جج رہے ان سے انصاف کی توقع نہیں مزید پڑھیں

اسموگ کے تدارک کیلیے تعلیمی اداروں میں درخت کاٹنے پر پابندی عائد

 لاہور: ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے تعلیمی اداروں میں درخت کاٹنے پر پابندی عائد کر دی، درخت کاٹنے والے اداروں کے خلاف کیسز اینٹی کرپشن کو بھیجیں جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے احکامات جاری کر دیے۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران مزید پڑھیں

کراچی؛باپ نے 24 سالہ بیٹے کو چھری کے وار سے قتل کردیا

  کراچی: گلستان جوہر میں باپ نے نافرمان بیٹے کو چھری کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا، بعد ازاں پولیس نے موقع پرپہنچ کرملزم کوگرفتارکرلیا۔ بدھ کی صبح شاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہربلاک 11 کچی آبادی کے مکان ایک نوجوان کوچھری کے پے در پے وارکرکے قتل کردیا گیا۔ مقتول کی شناخت 24 مزید پڑھیں

پنجاب میں سرکاری گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز

 لاہور: پنجاب میں محکمہ خوراک نے نگراں حکومت کو سرکاری گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے لیے 4 تجاویز ارسال کردیں۔ تجاویز میں سرکاری گندم کی قیمت فروخت میں730 سے1100 روپے فی من تک اضافے کا کہا گیا ہے جب کہ 20 کلو سرکاری آٹے کی پرچون قیمت میں 360 سے625 روپے تک اضافے مزید پڑھیں

پی ڈی ایم کے دباؤ پر پیپلزپارٹی کا بھی ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم / حکومتی اتحاد) کے دباؤ پر پاکستان پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن سے دستبردار ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے تمام امیدواروں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی، جس کے تحت آج تمام امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیں گے۔ وزیر خارجہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی مزید پڑھیں

جیل بھرو تحریک، شاہ محمود آج لاہور میں 200 کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دیں گے

 لاہور: عمران خان کے اعلان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک آج لاہور سے شروع ہوگی، جس کے پہلے مرحلے میں چار سینئر رہنما اور دو سو کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک آج لاہور سے شروع ہوگی، جہاں شاہ محمود قریشی دیگر رہنماؤں اور دو مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خودکش بمبار سمیت 6 دہشتگرد گرفتار

 اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک خود کش حملہ آور، اس کا ساتھی اور 4 سہولت کار شامل ہیں جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ گرفتار دہشت گرد کرک، ہنگو، کرم اور ٹل کے مدارس میں پڑھتے تھے، مزید پڑھیں

مسلم لیگ (ن) کا جسٹس اعجاز الاحسن اور مظاہر نقوی کے حوالے سے راست اقدام کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے متعلق راست اقدام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں قانونی مشاورت مکمل کر لی گئی، جس میں قانونی ٹیم نے مؤقف دیا کہ جسٹس اعجاز الاحسن نوازشریف کے خلاف مقدمے میں نگران جج مزید پڑھیں

کراچی میں ڈاکوؤں نے چائے کے ہوٹل پر بیٹھے افراد کو لوٹ لیا، ویڈیو سامنے آگئی

  کراچی: شہر قائد میں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ڈاکوؤں نے دیدہ دلیری سے ایک اور ہوٹل پر لوٹ مار کی واردات کی۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر پر آگئی۔ گلستان جوہر میں ہوٹل کے باہر بیٹھے 4 افراد کو مسلح ڈاکو نے لوٹ لیا۔ واردات کے دوران ایک ڈاکو موٹر سائیکل پر بیٹھا مزید پڑھیں