جیل بھرو تحریک: گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، عمران خان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاری دینے والے رہنماؤں اور کارکنان سے دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جو قابلِ مذمت ہے۔ عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ پشاور میں بھی لوگ بڑی تعداد میں جیل بھرو تحریک کے مزید پڑھیں

ڈالر کے انٹربینک نرخ میں مزید کمی، اوپن مارکیٹ قیمت بڑھ گئی

  کراچی: درآمدی شعبوں کی جانب سے مہنگے داموں پر ڈالر کی خریداری کے سبب جمعرات کو ڈالر کے اوپن ریٹ دوبارہ بڑھ کر 270 روپے کی سطح پر آگئے تاہم انٹربینک ریٹ گھٹ کر 261 روپے سے بھی نیچے آگئے۔ مارکیٹ رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر بیک فٹ پر مزید پڑھیں

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد سے پھر نیچے آگیا

  کراچی: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سرکلر ڈیٹ پر مذاکرات یں تعطل کی خبروں، حکومت کا 20 فیصد شرح سود پر 257 ارب روپے کے قرضے حاصل کرنے اور اچانک شیڈول سے ہٹ کر بنیادی شرح سود میں 2 سے 2.5 فیصد کے خدشات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو مزید پڑھیں

پشاور میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک بغیر کسی گرفتاری کے ختم

 پشاور: تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پشاور میں بغیر کسی گرفتاری کے ختم ہوگئی۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جمعرات کی صبح تحریک انصاف کے کارکنان صوبائی صدر پرویزخٹک، اسد قیصر کی قیادت میں گل بہار جی ٹی روڈ پر جمع ہوئے، ہشت نگری میں قائدین کی تقاریر کے بعد کارکن سنٹرل جیل پہنچ گئے اور مزید پڑھیں

سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی بی کالونی کی اراضی خالی کرانے کا حکم واپس لے لیا

  کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پیر الہی بخش (پی آئی بی) کالونی ٹرانس لیاری کی 21 ہزار 800 اسکوائر یارڈ زمین کی ملکیت کے تنازع پر بڑا ریلف دیتے ہوئے 6 فروری 2022 کا حکم نامے میں ترمیم کرتے ہوئے جگہ درخواست گزار کے حوالے کرنے کا حکم واپس لے لیا۔ ہائیکورٹ میں پیر الہی مزید پڑھیں

چیف جسٹس کا پنجاب اور کے پی میں انتخابات میں تاخیر پراز خود نوٹس

 اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر از خود نوٹس لے لیا، جس پر نو رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے 9 رکنی بینچ تشکیل دیدیا جو کیس کی سماعت آج دوپہر 2 بجے کرے گا۔ مزید پڑھیں

میمن گوٹھ میں قائم 3 ایگریکلچر فارمز پر ڈکیتی کی بڑی واردات

کراچی: میمن گوٹھ لنک روڈ پر قائم 3 ایگریکلچر فارمز پر ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکوؤں کے گروہ ںے عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے سولر پینلز، انورٹر، بکرے، بکریاں، بیٹریاں اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات ک مطابق میمن گوٹھ کے علاقے لنک روڈ پر قائم 3 ایگریکلچر فارمز مزید پڑھیں

جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی، وزیر داخلہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی، ہم سمجھ رہے تھے کہ 500 کارکنان گرفتاریاں دیں گے مگر چند درجن نے ہی گرفتاری دی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمرانی ٹولے مزید پڑھیں

کے پی، پنجاب الیکشنز پر از خود نوٹس، پاکستان بار کونسل کو 9 رکنی بینچ پر تحفظات

پاکستان بار کونسل نے بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے ازخود نوٹس کیس میں 9 رکنی بینچ کی تشکیل پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ایڈوکیٹ ہارون رشید نے کہا بہتر ہوتا کہ فل کورٹ تشکیل دی لیکن اگر فل۔کورٹ نہیں بھی تشکیل دی جاتی مزید پڑھیں

الیکشن پر از خود نوٹس، حکومت کا بینچ میں 2 ججز کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار

 اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس میں حکومت نے بینچ میں 2 ججز کی شمولیت پر تحفظات اٹھا دیے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کے حوالے سے بینچ تشکیل دیا جہاں ہم اپنے تحفظات مزید پڑھیں