اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں غریب پر اضافی بوجھ ڈالا گیا اُسے مستقبل میں ختم کیاجائے گا، ہمارا مقصد غریب لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے۔ اسلام آباد میں کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جب سے وزارت کی ذمہ داری دی تو سمجھ آئی عمران خان ٹھیک کہتے ہیں مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
پشاور اسلامیہ کالج میں چوکیدار کی فائرنگ سے پروفیسر کے قتل کا مقدمہ درج
پشاور: اسلامیہ کالج اسکول میں چوکیدار نے فائرنگ کر کے پروفیسر بشیر کو قتل کر دیا، جس کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق پروفیسر بشیر احمد اسلامیہ کالج میں انگلش ڈیپارٹمنٹ میں پڑھاتے تھے، فائرنگ کے بعد چوکیدار فرار ہوگیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ عینی شاہدین کا مزید پڑھیں
کراچی پولیس آفس پر ہونے والے حملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، آئی جی سندھ
کراچی: انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی پولیس آفس میں حملہ کرنے والے خودکش حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی ہے البتہ دو دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے ۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ تیسرے دہشت مزید پڑھیں
ایم کیو ایم پاکستان کا ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ
کراچی: ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے دو روز سے جاری اجلاس کے بعد متفقہ طور پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے فیصلے کی توثیق کردی۔ ذرائع کے مطابق 16 ما رچ کو کراچی میں 9 قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے حوالے مزید پڑھیں
کراچی پولیس آفس حملہ، ہلاک دہشت گرد ’کفایت اللہ‘ کے حوالے سے نئے انکشافات
پشاور: کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گرد کفایت اللہ سے متعلق حاصل کی جانے والی معلومات میں انکشاف ہوا ہے کہ کفایت اللہ تربیت یافتہ اور افغانستان آتا جاتا رہتا تھا۔ پولیس نے کفایت اللہ کے گھر پر لکی مروت میں چھاپہ مارا اور دہشت گرد کے گھر والوں مزید پڑھیں
کراچی پولیس آفس پر حملے کا مقدمہ درج، تحقیقات کیلیے پانچ رکنی کمیٹی قائم
کراچی: کراچی پولیس آفس پر ہونے کی حملے کی تحقیقات کیلیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو سہولت کاروں کی نشاندہی کرے گی جبکہ واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او صدر کی مدعیت میں سی ٹی ڈی سول لائنز تھانے میں درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ غلام مزید پڑھیں
الیکشن کی تاریخ پر آئین سے کھلواڑ کیا جارہا ہے، صدر مملکت
اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کے بہانے بنا کر آئین سے کھلواڑ کیا جارہا ہے اور اس وقت کوئی بھی درگزر کرنے کو تیار نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق عارف علوی نے کہا کہ ملک میں اس وقت اتحادی حکومت نہیں بلکہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ ہے اور ایسا مزید پڑھیں
تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کردیا، عمران خان گرفتاری دے کر تحریک کا آغاز لاہور سے کریں گے۔ بائیس فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پشاور سے کارکن 23 فروری جمعرات کو گرفتاریاں دیں گے۔ جمعہ 24 فروری کو راولپنڈی، ہفتہ 25 فروری ملتان، اتوار 26 مزید پڑھیں
شبِ معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے
کراچی: ملک بھر میں شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی فرزندان اسلام مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ شب معراج منا رہے ہیں، مساجد میں نوافل کی ادائیگی کیلیے خصوصی اجتماعات جبکہ درود و سلام کی محافل کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں
آشیانہ اقبال ریفرنس؛ وعدہ معاف گواہ شہباز شریف کیخلاف بیان سے منحرف
لاہور: آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت میں جرح کے دوران وعدہ معاف گواہ وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف بیان سے منحرف ہوگیا۔ احتساب عدالت نمبر 5 کے جج ساجد علی اعوان کے روبرو وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں نیب کے وعدہ معاف گواہ کرنل (ر) عارف مجید مزید پڑھیں