اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ کمیشن اپناکام آئین، قانون اور اپنے مینڈیٹ کے مطابق خوش اسلوبی سے انجام دے رہا ہے اور کسی سے ڈکٹیشن نہیں لے رہا ہے۔ ترجمان ای سی پی نے کہا کہ کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں کو مکمل غیر جانبدارانہ، بلا خوف وخطراورآزادانہ طور مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
لاہور؛ 30 خواجہ سراؤں نے پہلی بار قرآن پاک کی پڑھائی مکمل کرلی
لاہور: 30 خواجہ سراؤں نے پہلی بار قرآن پاک کی پڑھائی مکمل کرلی ہے۔ قرآن کی پڑھائی مکمل کرنیوالے خواجہ سراؤں کو قرآن پاک کے نسخے تحفے کے طور پر دیے گئے۔ جوہرٹاؤن لاہور میں خواجہ سرا برادری کے لیے پہلی بار قرآن کلاسز شروع کی گئی تھیں۔ ایک سال کے عرصہ میں 30 خواجہ سراؤں مزید پڑھیں
عمران خان کا بدھ سے جیل بھرو تحریک لاہور سے شروع کرنے کا اعلان
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا۔ زمان پارک لاہور سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی اور معاشی عدم استحکام کی وجہ سے بیرون ملک مقیم مزید پڑھیں
کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کا حملہ
کراچی: کراچی پولیس آفس کے دفتر پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق شاہراہ فیصل پر قائم کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر مسلح افراد کے داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ کے پی آفس کے قریب شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں مزید پڑھیں
سی سی پی او لاہور کے تبادلے کا حکم معطل، غلام محمود ڈوگر عہدے پر بحال
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کردیا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کے کیس کی سماعت کے آغاز پر استفسار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کہاں ہیں؟ جس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن مزید پڑھیں
وزیراعظم کے داماد کی ضمانت میں توسیع، حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور
لاہور: احتساب عدالت نے وزیراعظم کے داماد کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی جب کہ حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزماں نے کی، جس میں عدالت نے عبوری ضمانت میں مزید پڑھیں
الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، عمران خان کی دہشتگردی دفعات حذف کرنے کی درخواست
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس میں عمران خان نے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کی درخواست کردی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کی درخواست کی۔ مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کے مزید پڑھیں
اے این ایف نے منشیات کی شارجہ اور قطر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے شارجہ اور قطر منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں باچہ خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پشاور پر فلائٹ نمبر ER 751 سے شارجہ جانے والے2 ملزمان سے 127 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ مزید پڑھیں
سپریم کورٹ؛ پولیس افسران کے سیاسی بنیاد پر تبادلوں کا کیس سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 23 فروری کو پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ تین رکنی مزید پڑھیں
چین کے جنرل فان جیانجن کو ہلال امتیاز (ملٹری) کے اعزاز سے نواز دیا گیا
اسلام آباد: سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے حکومت پاکستان کی جانب سے چین کے ڈائریکٹر جنرل بیورو آف ملٹری اکویپمنٹ ٹیکنیکل کوآپریشن (بومیٹیک) جنرل فان جیانجن کو ہلال امتیاز (ملٹری) کے اعزاز سے نواز دیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورہ کے دوران جنرل فین کو یہ ایوارڈ پاک فضائیہ کو جدید خطوط مزید پڑھیں