جامعہ کراچی داخلہ ٹیسٹ؛ اے1 گریڈ کے حامل 1500 سے زائد طلبہ فیل

  کراچی: جامعہ کراچی میں داخلے سے قبل لیے گئے انٹری ٹیسٹ میں 1500 سے زائد اے ون گریڈ کے حامل طلبہ ناکام ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی میں داخلوں کے سلسلے میں لیے گئے انٹری ٹیسٹ کے نتائج نے ملک کے تعلیمی معیارات اور بالخصوص سندھ کی تعلیمی و تدریسی صورتحال کی قلعی مزید پڑھیں

کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر؛ جماعت اسلامی نے کل ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر اور ردوبدل کے الزامات کے بعد جماعت اسلامی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، کراچی میں تیسرے نمبر پر آنے والی جماعت تحریک مزید پڑھیں

حافظ نعیم الرحمٰن الزامات نہ لگائیں، شکایت پر تحقیقات ہوں گی، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ

کراچی: صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں لہٰذا اگر کوئی شکایت ہے تو اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی مزید پڑھیں

سونے کی قیمت میں کئی ہزار روپے کی کمی

  کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 1915 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2800 روپے اور 2401 روپے کی کمی واقع ہوئی. نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ مزید پڑھیں

کراچی میں جماعت اسلامی کے چیف پولنگ ایجنٹ کو تشدد، زخمی کرنیکا مقدمہ درج

  کراچی: ضلع کورنگی میں جماعت اسلامی کے چیف پولنگ ایجنٹ کو تشدد کرکے زخمی کرنے کے واقعہ کامقدمہ الفلاح تھانے میں درج کرلیا گیا۔ ضلع کورنگی میں جماعت اسلامی کے چیف پولنگ ایجنٹ اسامہ بن شعیب کو تشدد کرکے زخمی کرنے کے واقعہ کامقدمہ الفلاح تھانے میں بیٹےسیدعبداللہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ ایف مزید پڑھیں

ہاؤسنگ اسکیموں کا سیوریج بی آر بی کینال میں شامل کرنے کا انکشاف

لاہور:  دریائے راوی کے بعد اب لاہورکے مشرق میں بہنے والی دفاعی اہمیت کی بی آربی کینال بھی گندے نالے میں تبدیل ہوتی جارہی ہے، درجنوں مقامی آبادیوں اورہاؤسنگ سکیموں کا سیوریج نہرمیں ڈالاجارہا ہے جبکہ کوڑاکرکٹ بھی نہرمیں ہی پھینک دیا جاتا ہےمحکمہ انہارکاعملہ خاموش تماشائی بنا نہرکی تباہی دیکھ رہا ہے.  لاہورکے مشرقی علاقے مزید پڑھیں

کورونا کے 11 نئے کیسز رپورٹ، 14 مریضوں کی حالت نازک

 اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 14 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  کورونا  کے 3 ہزار 85 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 11 نئے کیسز مزید پڑھیں

راولپنڈی میں وکیل کو بچوں کے سامنے قتل کر دیا گیا

 راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں ملزمان نے ایڈووکیٹ شیخ عمران کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول وکیل شیخ عمران صبح بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ڈھیری حسن آباد الف شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان نے ٹارگٹ کیا اور سر میں دو گولیاں مزید پڑھیں

عمران خان کا راجن پور ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

 لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان نے راجن پور ضمنی الیکشن خود لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، پارٹی قیادت نے تجویز دی کہ خالی نشست پر عمران خان الیکشن لڑیں۔ واضح رہے کہ یہ نشست سردار جعفر لغاری کے انتقال سے خالی ہوئی مزید پڑھیں

پنجاب کے نگراں وزیراعلی کا معاملہ، ن لیگ کا مشاورتی اجلاس طلب

 لاہور: پنجاب کے نگراں وزیراعلی کے معاملے پر غور کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ کی اعلی قیادت کی جانب سے طلب کیا گیا مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ اجلاس میں پنجاب میں نگراں وزیراعلی کے معاملے مزید پڑھیں