کراچی: جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے جدہ جانے والی قومی ائرلائن کی پرواز کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوگئی، جس کی وجہ سے عازمین عمرہ احتجاج پر مجبور ہوگئے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 کراچی سے جدہ کے لیے جانی تھی، جو فنی خرابی کے سبب کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن کیخلاف مقدمہ درج
کوئٹہ: سٹی تھانہ گوادر میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ترجمان گوادر پولیس کے مطابق مقدمہ نائب تحصیلدار بلیدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن نے دھرنے کے مزید پڑھیں
جنرل (ر) باجوہ نے کہا ہمارے پاس آپ لوگوں کی آڈیوز اور ویڈیوز ہیں، عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایک جنرل(ر) باجوہ ایکسٹینشن سے پہلے تھے اور ایک جنرل (ر) باجوہ ایکسٹینشن کے بعد تھے،مجھے جنرل (ر) باجوہ کو ایکسٹینشن نہیں دینی چاہیے تھی۔ عمران خان نے کہا کہ حسین حقانی کو جنرل (ر) باجوہ نے ہائر کیا تھا، ہمیں اس کے بارے میں ہمیں معلوم مزید پڑھیں
لیاقت میڈیکل اور لاڑکانہ میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر مقرر کردیے گئے
کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اجن کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو اور پروفیسر نصرت شاہ کو لاڑکانہ میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے کی دو میڈیکل جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر تقرری کردی ہے اور صوبے کی سرکاری جامعات مزید پڑھیں
پرانا ماسٹرز اور گریجویشن پروگرام بحال نہیں ہوگا، ایچ ای سی
کراچی: اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں پرانے ماسٹر پروگرام اور دو سالہ گریجویشن پروگرام کی بحالی کے تمام امکانات کو مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے سندھ سمیت ملک بھر میں پرانے ماسٹر پروگرام اور دو سالہ گریجویشن پروگرام کی بحالی کے تمام امکانات کو مزید پڑھیں
کراچی سے بین الصوبائی ڈکیٹ گروہ کا سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار
کراچی: پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی ڈکیٹ گروہ کے سرغنہ کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلال کالونی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی ڈکیٹ گروہ کے سرغنہ کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے ملزمان سے اسلحہ ، گولیاں ، موبائل فونز ، پرس مزید پڑھیں
بلدیاتی حلقہ بندیوں پر تحفظات؛ اجلاس بے نتیجہ ختم ہونے پرایم کیوایم اور پی پی میں ڈیڈ لاک برقرار
کراچی: بلدیاتی حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کرنے کے لیے بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والا اتحادی جماعتوں کا اجلاس بے نتیجہ ثابت رہا جس کے بعد پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف علی زرداری نے کی جس میں مزید پڑھیں
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں دوبارہ شروع
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام ریٹرننگ افسران کو بیلٹ پیپرز جبکہ بیلٹ پیپرز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے آر اوز کو فراہم کردیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ریٹرننگ افسران کو آج (اتوار) چھٹی کے روز بیلٹ پیپرز حاصل کرنے کیلئے طلب کیا مزید پڑھیں
عمران خان چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ کی پوسٹنگ سے متعلق بیان پر مکر گیے
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر کی اہلیہ کی پوسٹنگ سے متعلق دیے گئے بیان پر یوٹرن لے لیا۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے زمان پارک لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو کی۔ ایک صحافی نے مزید پڑھیں
رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ
پشاور: ایم این اے ناصر موسی زئی کا تحریک انصاف چھوڑ کر جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے ناصر موسی زئی سے ملاقات کی اور جے یوآئی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر ناصر موسی زئی نے سینیٹر مولانا عطا الرحمان کی دعوت قبول مزید پڑھیں