رائے ونڈ: پنجاب کے علاقے رائے ونڈ میں پولیس نے 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رائے ونڈ پولیس کے مطابق ملزم ساجد نے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تو بچے نے شور مچادیا جس پر اہل علاقے نے اُسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ اے مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
کوئٹہ میں قومی پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں قوم پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے ایک شہری جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں واقع جوائنٹ روڈ پر لگائے جانے والے اسٹال پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو دھماکے سے مزید پڑھیں
بھارتی فوج مقبوضہ وادی کا فوری محاصرہ ختم کرے، وزیر خارجہ کا یوم استحصال پر پیغام
کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 9 لاکھ بھارتی فوج کی جانب سے جاری مقبوضہ وادی کے محاصرے کا بلاتاخیر خاتمہ کیا جائے۔ یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے چارٹر پر عملدرآمد کرا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرائے، تین سال گزر چکے ہیں مزید پڑھیں
قائد آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے میاں، بیوی اور بچوں سمیت 17 افراد کی حالت غیر
کراچی: قائد آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے میاں، بیوی اور بچوں سمیت 17 افراد کی حالت غیر ہوگئی. تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں محبوب مسجد کے قریب واقع گھر میں کھانا کھانے کے بعد 17 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس مزید پڑھیں
کرکٹ سے روکنے پر نوجوانوں نے پی ایچ اے ملازمین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
لاہور میں کرکٹ کھیلنے سے روکنے پر اوباش نوجوانوں نے پی ایچ اے ملازمین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ لاہور کے علاقے پی ایچ اے سگیاں بند روڈ کے قریب پیش آیا جہاں مزید پڑھیں
مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے دورۂ بلوچستان کی ویڈیو ایڈیٹ کا الزام بشریٰ بی بی پر عائد کردیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ بلوچستان کی اصل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ہدایت پر اس ویڈیو کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر وزیراطلاعات نے وزیراعظم کے دورۂ بلوچستان کی اصل آواز والی ویڈیو شیئر کرتے مزید پڑھیں
دریائے راوی میں پانی کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے، انڈس واٹر کمشنر کا بھارت کو مراسلہ
لاہور: انڈس واٹر کمشنر مہرعلی شاہ نے بھارتی ہم منصب اے کے پال کو ہنگامی مراسلے میں کہا ہے کہ دریائے راوی میں پانی کی اصل صورتحال سے متعلق فوری آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے مراسلہ میں کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلہ داخل ہوچکا ہے، گورداسپور کے مزید پڑھیں
ایف آئی اے نے جعلی فنگر پرنٹس بنانے والے دو جلعسازوں کو گرفتار کرلیا
پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے خیبرپختونخواہ کے علاقے کرک میں کارروائی کر کے جعلی فنگر پرنٹس بنانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2800 سے زائد جعلی فنگر پرنٹس بھی برآمد ہوئے۔ ترجمان مزید پڑھیں
ادویات کی قیمتوں میں پھر21 فیصد اضافہ کردیا گیا، ڈرگ لائر فورم
لاہور: پاکستان ڈرگ لائر فورم کے صدر نور مہر نے کہا ہے کہ پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام سے زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 21 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان میں ادویات کی ہوشربا اضافے کی عام شخص کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے جس کے باعث یومیہ مزید پڑھیں
پنجاب کے وزرا کو ساتوں دن روزانہ 14 گھنٹے کام کرنا ہوگا، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا کیلیے مشکل ہدف مقرر کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب کابینہ میں جو بھی شامل ہوا اسے 14 گھنٹے ڈیوٹی کرنی ہوگی اور انہیں ہفتے کے تمام 7 دن کام کرنا ہوگا، کوئی چھٹی نہیں ملے گی۔ پی مزید پڑھیں