ایران نے گرفتار ہونے والے 50 پاکستانیوں کو پاکستان کے حوالے کردیا

 کوئٹہ: پاک ایران سرحد پر ایرانی حکام نے غیرقانونی طریقے سے ایران میں داخل ہونے والے 50 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایرانی حکام نے بغیر دستاویزات ایران میں داخلے کی کوشش کرنے والے پچاس پاکستانیوں کو گرفتار کر کے پاکستان کی بارڈر فورس کے حوالے کیا۔ لیویز ذرائع نے بتایا کہ مزید پڑھیں

آئی ایس آئی آصفہ کو ڈرون کیمرہ لگنے کی تحقیقات کرے، پیپلز پارٹی کا مطالبہ

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے خانیوال میں عوامی اجتماع کے دوران آصفہ بھٹو زرداری کو ڈرون کیمرہ لگنے کا معاملہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔  اس حوالے سے پیپلز پارٹی نے ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو باضابطہ طور پر مراسلہ تحریر کردیا۔  مراسلہ پیپلز مزید پڑھیں

حکومت کے 10 سے 12 اراکین اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں، پرویز الہیٰ

 لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دس سے زائد اراکین لاپتہ اور اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ تحریک انصاف کے 10 سے 12 اراکین ہم سے مزید پڑھیں

پرائیویٹ طلبہ کوسائنس کے مضامین کا امتحان دینے کی سفارش

 کراچی: پرائیویٹ طلبہ کوسائنس کے مضامین کاامتحان دینے کی سفارش اورپنجاب کے گریڈنگ نظام پر سندھ کے اعتراضات پر ملک بھر کے تعلیمی بورڈز (آئی بی سی سی) کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں انجینیئرنگ کے طلبہ کو ایک ساتھ میڈیکل کے مضامین پڑھنے اور امتحان دینے کی اجازت سے متعلق سفارشات پر مزید پڑھیں

201 ارب روپے مالیت کے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی منظوری

 اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے 201 ارب روپے مالیت کے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی منظوری دیدی.  وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہونے والے ایکنک کے میں بتایا گیا یہ منصوبہ سرکاری اور نجی شراکت داری کے تحت 3 سال کی مدت کے اندر شہری آبادی کی آمدورفت کے لیے مزید پڑھیں

بلدیاتی انتخابات:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو نوٹس جاری

سوات: خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ محمود خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر مراد سعید، صوبائی وزراء محب اللہ اور ڈاکٹر مزید پڑھیں

کراچی سے 7 ہزار روپے تاوان کے لیے اغوا کی جانیوالی بچی جامشورو سے بازیاب

 کراچی: سندھ پولیس نے 14 مارچ کو ملیر سے محض 7 ہزار روپے تاوان کے لیے اغوا کی جانے والی بچی کو جامشورو سے بازیاب کرالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر پولیس نے چودہ مارچ کی دوپہر بن قاسم کے علاقے پیپری سے اغواء کی جانے والی سات سالہ بیٹی سمینتھا اختر شوکت کو جام شوروسے مزید پڑھیں

عمران خان سورۃ الحجرات پڑھ لیتے تو سیاستدانوں کے نام نہ بگاڑتے، چوہدری شجاعت

 لاہور: سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاسی لیڈروں کے نام بگاڑنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کی تو ہمیشہ بات کرتے ہیں لیکن اچھا ہوتا وہ قرآن پاک کی سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 11 ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے تو اپنے مزید پڑھیں

کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری کے قریب پہنچ گیا

 کراچی: شہرقائد میں آج گرمی کے دوران لو کے تھپیڑے چلے، پارہ 39 ڈگری سے تجاوز کرگیا، پیر کو بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں جاری گرمی کی لہر کے اثرات اتوار کو زیادہ شدت سے نمایاں رہے، تیز دھوپ کے ساتھ بلوچستان کی جانب سے گرم مزید پڑھیں

ق لیگ کا اجلاس ختم؛ حکومت کی بجائے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا ’اشارہ‘

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (ف) کی اتحادی پارٹی مسلم لیگ (ق) کا متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق 2 روزہ مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں ق لیگ نے حکومت کی بجائے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اشارہ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے زیادہ مزید پڑھیں