راولپنڈی کے اسپتال میں ڈاکٹر نے دوران ڈلیوری بچے کی گردن کاٹ دی

 راولپنڈی: مقامی اسپتال میں خاتون ڈاکٹر نے پیدائش کے دوران کمسن بچے کی گردن کاٹ ڈالی۔ متاثرہ حاملہ خاتون کو طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے گزشتہ رات رازی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹر نائلہ نے دوران ڈلیوری کمسن بچے کی گردن ہی کاٹ ڈالی۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندان پر قانونی کارروائی نہ کرنے مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل

 اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ ججوں اور بیوروکریٹس کو قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹوں کی الاٹمنٹ پرحکم امتناع جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ججوں اور بیوروکریٹس کو قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم سامنے آیا ہے، اسلام آباد مزید پڑھیں

اسلم رئیسانی نے مستونگ میں یونیورسٹی کیمپس کیلیے 50 ایکڑ زمین دیدی

مستونگ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے بلوچستان یونیورسٹی کے لیے 50 ایکڑ زمین دیدی۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی نے مستونگ میں بلوچستان یونیورسٹی کے کیمپس کے لیے 50 ایکڑ زمین مختص کردی۔ بلوچستان اسمبلی کے ایم پی اے نواب اسلم رئیسانی نے مزید پڑھیں

پشاور میں31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ

پشاور: شہر میں 31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سم بند کردی جائے گی۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت  کورونا ویکسینیشن میں تیزی لانے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کی موبائل سم بند مزید پڑھیں

لاہور میں چنگچی میں بیٹھی لڑکی سے اوباش نوجوان کی غیراخلاقی حرکت

 لاہور: لاہور میں 14 اگست کی رات کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں چنگچی میں بیٹھی لڑکی کے ساتھ اوباش نوجوان غیراخلاقی حرکت کرکے بھاگ جاتا ہے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں 14 اگست کے دن گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر لڑکی کے واقعے کے بعد ایک اور لڑکی سے اوباش نوجوان مزید پڑھیں

وزیراعظم نے فواد چوہدری کو افغانستان کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو افغانستان سے متعلق پاکستان کے موقف کو عالمی میڈیا پر اجاگر کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان کی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکا نے اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کی۔ اجلاس کے مزید پڑھیں

سینئر سول جج سیماب وحید صدیقی کورونا سے جاں بحق ہوگئے

 پشاور: سینئر سول جج بونیر سیماب وحید صدیقی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر سول جج بونیر سیماب وحید صدیقی دو ہفتے قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے تاہم آج انتقال کرگئے۔ ان کی نماز پشاور میں ادا کی جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال 12 مزید پڑھیں

توقع ہے طالبان خواتین اورانسانی حقوق سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں گے، آرمی چیف

ایبٹ آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ طالبان خواتین اور انسانی حقوق سے متعلق عالمی برادری سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے اور افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید مزید پڑھیں

گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے کے قریب خودکش حملہ، چینی شہری زخمی

 کوئٹہ: گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے کے قریب خودکش حملے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ دو بچے اور ایک چینی شہری زخمی ہوگیا۔ وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے پر پاکستان آرمی اور پولیس کے دستوں کی مربوط سکیورٹی کے ہمراہ چار مزید پڑھیں

عالمی برادری ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق پالیسیاں وضع کرے، آئی ایم ایف

 اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ عالمی برادری ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے مستقبل کی ضروریات، مواقع اور مسائل کے پیش نظر جامع اور محفوظ پالیسیاں مرتب کرے، ڈیجیٹل کرنسیز کی ایجادات مستقبل میں ہماری زندگیوں میں تبدیلیاں لاسکتی ہیں۔ آئی ایم ایف نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے مزید پڑھیں