کٹھ پتلی حکومت کو این آر او نہیں ملے گا، مریم نواز

 لاہور:  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پوری قوم کا فیصلہ ہے کہ اس جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کو کسی طرح کا این آر او نہیں ملے گا۔ مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں کئے مزید پڑھیں

کیماڑی میں زہریلی گیس سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی، 22 متاثر

 کراچی: کیماڑی میں پراسرار زہریلی گیس سے دو دنوں کے دوران چار افراد جاں بحق اور 22 افراد متاثر ہوگئے تاحال فروری کی ہلاکتوں کی رپورٹ بھی سامنے نہیں آسکی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کیماڑی میں فروری کے بعد ایک بار پھر سے زہریلی گیس ہوا میں پھیل رہی ہے جس کے سبب دو روز کے دوران مزید پڑھیں

شیخ رشید کا 3 ہزار روپے میں 10سال کے لئے کارآمد پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غریب لوگوں کو 3 ہزار روپے کی فیس پر 10سال کے لئے کارآمد پاسپورٹ جاری ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے پاسپورٹ سے متعلق تاریخی فیصلے کیے ہیں، 28 اپریل سے نیا مزید پڑھیں

شیخ رشید سے اختیارات کی کوئی جنگ نہیں، شہزاد اکبر

 اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید سے اختیارات کی کوئی جنگ نہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید اور ہمارے درمیان اختیارات کی کوئی جنگ نہیں ، شیخ رشید مزید پڑھیں

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا، وفاقی وزیر تعلیم

 اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا۔ اسلام آباد کے مانومنٹ میوزیم کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ورثہ کی حفاظت کرتی ہیں، پاکستان بننے میں قائد اعظم کا کلیدی کردار ہے، مزید پڑھیں

ن لیگی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا

 اسلام آباد: پی ڈی ایم ارکان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا معاملہ دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 2 ارکان قومی اسمبلی نے اپنے استعفے اسپیکر اسد قیصر کو بھجوا دیے ہیں جب کہ ن لیگ اس کی تردید کررہی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے دونوں ارکان کے مزید پڑھیں

اسرائیل کو مسئلہ فلسطین کے حل تک تسلیم نہیں کریں گے، پاکستان

 اسلام آباد: پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے کوئی دباؤ نہیں،  اسرائیل کو مسئلہ فلسطین کے حل تک تسلیم نہیں کریں گے۔ اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان واضح کرچکا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، پاکستان پر اسرائیل کو مزید پڑھیں

ریکوڈک کیس میں پاکستانی اداروں کے اثاثے منجمند کرنے کی کارروائی شروع

 اسلام آباد: ریکوڈک کیس میں ٹیتھیان کاپر کمپنی نے پاکستانی اثاثے منجمند کرنے کی کارروائی شروع کر دی۔ اٹارنی جنرل آفس سے جاری بیان کے مطابق ٹیتھیان کاپر کمپنی نے پاکستانی اثاثے منجمند کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے، ٹیتھیان کاپر کمپنی کی پاکستانی اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پر حکم امتناع جاری ہوگیا ہے، مزید پڑھیں

اسٹریٹ کرائم روکنے کیلیے اسکیٹنگ فورس متعارف

 کراچی: پولیس نے اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے انوکھی فورس متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا جب کہ 20 رکنی اسکیٹنگ فورس کی تربیت آخری مرحلے میں پہنچ گئی۔ سندھ پولیس نے دنیا کے کئی ممالک کی طرز پر اسکیٹنگ فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا، اس مقصد کے لیے 10 خواتین سمیت 20 رکنی مزید پڑھیں

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی رقوم 200 ملین ڈالرسے متجاوز

 اسلام آباد: اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی رقوم 200 ملین ڈالرسے تجاوزکرگئیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کا مشکورہوں جو ہماری متاعِ عظیم ہیں۔ انکی جانب سے مرکزی بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ارسال کردہ رقوم کل ماشاءاللہ 200 ملین ڈالرسے تجاوزکرگئیں۔ وزیراعظم نے مزید پڑھیں