بچوں پر جنسی تشدد کے مجرم کو پھانسی کی وڈیو منظر عام پر لانے کی سفارش

 پشاور:  خیبرپختونخوا میں بچوں پر جنسی تشدد روکنے کیلیے قانون بنانیوالی پارلیمانی کمیٹی نے رپورٹ اسمبلی میں پیش کردی۔ کمیٹی نے چائلڈ پروٹیکشن پولیس اسٹیشن کے قیام ، تشدد کے الزام میں سزائے موت پانے والے مجرم کو پھانسی کی وڈیو بناکر پبلک کرنے اور سزا یافتہ مجرموں کے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے اور مزید پڑھیں

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 234509 تک جا پہنچی، 4839 افراد جاں بحق

 اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 509 تک جا پہنچی ہے جب کہ 4839 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 24 ہزار 577 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور مزید پڑھیں

میٹرک بورڈ: معذوروں اور شہداکے بچوں کی فیس معاف

 کراچی:  ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بورڈ آف گورنرز کے تحت اجلاس میں پاکستان کی مسلح افواج، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں شہید ہونے والے جوانوں کے بچوں کے لیے میٹرک بورڈ میں انرولمنٹ، رجسٹریشن اور امتحانات کی فیس ہمیشہ کے لیے معاف کردی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں

پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی

 لاہور: پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) نے اندرون ملک کرایوں میں تاریخی کمی کردی ہے۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور کراچی سے لاہور کے درمیان یک طرفہ کرایہ 9572 روپے کر دیا گیا ہے۔ مسافروں کو سات کلو گرام دستی سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔ ترجمان مزید پڑھیں

سی پیک کا ایک اور سنگ میل؛ آزاد پتن ہائیڈل پراجیکٹ معاہدے پر دستخط ہوگئے

 اسلام آباد: پاکستان اور چین نے آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کے لئے معاہدے پردستخط  کردیئے۔ آزاد پتن پن بجلی منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کاحصہ ہے جس پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اوراس سے 701  میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہوگی۔ اس منصوبے کے لئے ایندھن درآمد کرنے کی ضرورت مزید پڑھیں

نیب کا مفروراوراشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلیے اقدامات کا فیصلہ

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کے اجلاس میں میگا کرپشن کیسز اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقعے پر ان کا کہنا مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن کے 11 ماہ مکمل، 192 افراد شہید ہوئے

 اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاون کو گیارہ ماہ مکمل ہوگئےجس کے دوران بھارتی  قابض فوج کے ہاتھوں 192 کشمیری شہید اور 1326 زخمی ہوئے جب کہ لاک ڈاون کے دوران بھارتی فورسز نے 77 خواتین کی آبرو ریزی کی۔  نوجوان کشمیری مجاہد کمانڈر ہرہان وانی کی برسی کے موقعے پر کشمیر میڈیا سروس مزید پڑھیں

پی این پی کا شیخ رشید سے اختر مینگل سے متعلق بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی نے شیخ رشید سے سردار اختر جان مینگل سے متعلق بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی كے مركزی رہنماء و پبلک اكاؤنٹس كمیٹی كے چیئرمین اخترحسین لانگو نے كہا ہے كہ شیخ رشید جیسے لوگ سیاسی تاریخ سے نابلد ہونے كی وجہ سے ہمیشہ دوسروں كی كردار كشی مزید پڑھیں

پاک بھارت جنگوں کے غازی 105 سالہ ریٹائرڈ فوجی نے کورونا کو بھی شکست دیدی

 پشاور: پاک بھارت جنگوں کے غازی 105 سالہ ریٹائرڈ فوجی کورونا کے میدان میں بھی فاتح ٹھہرے۔ چارسدہ کے نواحی علاقے ترنگزئی کے رہائشی 105 سالہ پاک آرمی کے ریٹائرڈ صوبیدار مولانا غازی فضل رؤف کا کئی ہفتے پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے اس دوران ان کا علاج مزید پڑھیں

پاکستان کو یو ایس ایڈ کی جانب سے 100 وینٹیلیٹرز کا عطیہ

کراچی: امریکی حکومت کی طرف سے پاکستان کو 100 پورٹ ایبل آئی سی یو ونٹیلیٹرز عطیہ کیے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق امریکی حکومت کی طرف سے پاکستان کو 100 پورٹ ایبل آئی سی یو ونٹیلیٹرز عطیہ کیے گئے ہیں، امریکی کونسل خانہ کے ڈپٹی قونصل جنرل جان جوزف ہیلمئیر نے ونٹیلیٹرز این ڈی ایم اے مزید پڑھیں