ڈیفنس ویو میں نقلی سیکیورٹی کمپنی پر چھاپہ، 4 گارڈ گرفتار

کراچی: بلوچ کالونی پولیس کا ڈیفنس ویو میں نقلی سیکیورٹی کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر 4 جعلی سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر کے اسلحہ، میگزین اور گولیاں برآمد کرلیں۔ ایس سی پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے بتایا ایس ایچ او بلوچ کالونی صالم رند کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ڈیفنس مزید پڑھیں

نجی اسپتال سے نومولود غائب، والد نے رپورٹ درج کرادی

کراچی: قیوم آبادکے نجی اسپتال میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت کا واقعہ سامنے آگیا، متاثرہ خاندان کا دعویٰ ہے کہ اسپتال حکام نے جڑواں پیدائش کے بعد صرف بیٹی ان کے حوالے کی جبکہ بیٹے کے بارے میں چپ سادھ لی۔ قیوم آباد کے علاقے میں قائم کے پی ٹی انٹر چینج کے قریب نجی اسپتال مزید پڑھیں

کئی سرکاری اداروں میں آتشزدگی کی روک تھام کا نظام ہی نہیں

آگ لگنے کے مختلف واقعات کے باوجود تاحال سندھ سیکریٹریٹ کی مختلف عمارتوں میں آگ بجھانے کا کوئی مناسب انتظام نہیں کیا گیا جبکہ مذکورہ عمارتوں میں آگ لگنے کی صورت میں امرجنسی الارم سسٹم تک موجود نہیں ہے۔ آگ لگنے کے واقعات کی روکتھام میں افسرشاہی کی دلچسپی نہ ہونے کا تاثر حال ہی مزید پڑھیں

بھتیجی کی خراب حالت کے ذمے دار ڈاکٹرز ہیں، چچا

کراچی: گلستان جوہر میں واقع دارالصحت اسپتال میں مبینہ طور پرڈاکٹروں کی غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ متاثرہ خاندان نے بتایاکہ 19 سالہ مدیحہ دختر محمد اکرم کو پیٹ میں دردکی شکایت پر 5 نومبرکواسپتال لایاگیا تھا اور وہ خود چل کراسپتال آئی تھی، ڈاکٹرز نے بتایاکہ مدیحہ کو جگر کا عارضہ لاحق ہے مزید پڑھیں

حکمت عملی سے (ن) لیگ اور پی پی کو دھرنے سے الگ کردیا، شیخ رشید

 راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے اچھی حمکت عملی سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو دھرنے سے الگ کردیا۔ راولپنڈی میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میلاد تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نوازشریف کو علاج کے لئے جانے کی اجازت دی ہے، مزید پڑھیں

پیسے کو زندگی کا مقصد بنانا سب سے بڑی بت پرستی ہے، وزیراعظم

جشن میلادالنبی ﷺکےموقع پر اسلام آباد میں انٹرنیشنل رحمتہ اللعالمین کانفرنس جاری ہے جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ دنیا میں رول ماڈلز ڈھونڈتے ہیں، اسکول میں مجھے کبھی نہیں سکھایا گیا کہ ہمارے رول ماڈل نبی اکرمﷺہونے چاہئیں، ہماری تعلیم ہمیں نبی اکرمﷺ کی مزید پڑھیں

پی آئی اے کی پرواز میں عملے اور مسافر کے درمیان ہاتھا پائی

 اسلام آباد: قومی ایئرلائین کی پرواز میں دوران سفرعملے اور مسافر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد مسافر کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 702 میں مسافرنعمان واجد اکانومی کلاس سے فرسٹ کلاس میں جابیٹھا جس پر فلائٹ اسٹیورڈ نبیل عالم مزید پڑھیں

قائد اعظم کا ہندوتوا کے بارے میں نظریہ پھر صحیح ثابت ہوگیا، ترجمان پاک فوج

روالپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر عظیم قائد محمد علی جناح کا ہندو شدت پسندی کے بارے میں نظریہ درست ثابت ہوگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ آج ہندوستان کی مزید پڑھیں

بھارتی سپریم کورٹ انصاف کے تقاضوں کو برقرار رکھنے میں ناکام رہی، حکومت پاکستان

 اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بابری مسجد کے مقدمے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ اقلیتوں کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک بار مزید پڑھیں

دکی میں پولیس کلرک نے اپنی ماں، بہن اور اہلیہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی

دکی: پولیس کلرک نے اپنے ہی گھر میں فائرنگ کرکے ماں بہن اور اہلیہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں محکمہ پولیس میں جونئیر کلرک نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے ماں، بہن اور بیوی کو قتل کردیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔ واقعہ کی مزید پڑھیں