بحیرہ عرب میں سپر سائیکلون بن گیا، کل کراچی میں بارش و آندھی کا امکان

 کراچی: بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان سپر سائیکلون کی شکل اختیار کرگیا، آج شہرمیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور معتدل بارش کا امکان ہے جب کہ بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں اورآندھی بھی چل سکتی ہے۔ بحیرہ عرب میں موجود طوفان کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی جاری کردی تیسری ایڈوائزری کے مطابق ہوا مزید پڑھیں

آزادی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

 کراچی: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت آزادی مارچ کراچی سے شروع ہوا جو اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ جے یو آئی کے آزادی مارچ کارواں کا آغاز کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے ہوا۔ مارچ کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں جب کہ مارچ کی نگرانی مزید پڑھیں

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں فٹ پاتھ پر قائم عارضی دُكانیں مسمار

کوئٹہ: شہر كے مختلف علاقوں میں فٹ پاتھوں پر قائم عارضی دُكانیں مسمار كردی گئیں۔ كوئٹہ میٹروپولیٹن كارپوریشن انتظامیہ نے شہر كے مختلف علاقوں میں فٹ پاتھ پر قائم عارضی دُكانیں مسمار كردیں اور پیدل گزرنے والوں  كا راستہ سہل بنادیا۔ حكام كے مطابق میٹرو پولیٹن كے عملے نے عوامی شكایات پر دن اور رات كی مزید پڑھیں

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے بعد ڈسٹرکٹ ویسٹ سے بھی 2 افراد اغوا

 کراچی:  ڈسٹرکٹ سینٹرل کے بعد ڈسٹرکٹ ویسٹ سے بھی 2 افراد کو اغوا کرلیا گیا جب کہ پولیس  دونوں افراد کا تاحال سراغ لگانے میں ناکام ہے۔ پاک کالونی کے علاقے سے گزشتہ ایک ہفتے سے اغوا کیے جانے والے 2 افراد کا پولیس تاحال سراغ لگانے میں ناکام رہی، اس حوالے سے مغوی محمد عرفان کے مزید پڑھیں

کشمیری قوم ہمت ہارنے والی نہیں انکا خون رنگ لائے گا، شیخ رشید

 لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 72 سال سے ہندوستانی تسلط کے خلاف صف آرا کشمیری قوم بین الاقوامی برادری کے ضمیر جاگنے کی منتظر ہے، پانچ اگست کو ہٹلر مودی کے ہندوستان نے کشمیر پر دوبارہ قبضہ کرلیا اور ایک کروڑ کشمیریوں کو عملاً قید کیا ہوا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے مزید پڑھیں

سائٹ انتظامیہ کی ہٹ دھرمی، ملازمین بجٹ میں بڑھنے والی تنخواہ سے اب تک محروم

کراچی: سائٹ لمیٹڈ انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے سبب ادارے کے ملازمین رواں مالی سال کے آغاز پر تنخواہوں میں ہونے والے 15 فیصد اضافہ سے تاحال محروم ہیں۔ ملازمین کے مطابق مطابق مئی میں پیش کیے جانے والے نئے مالی سال کے بجٹ میں سندھ حکومت کے دیگر اداروں کی طرح وزرات صنعت و تجارت مزید پڑھیں

سکھر میں دکاندار نے چوری کے الزام میں لڑکے کی ٹانگیں توڑ دیں، ویڈیو وائرل

سکھر: دکان دار نے اپنی عدالت لگاتے ہوئے چوری کے الزام میں لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹانگیں توڑ دیں، لوگ ویڈیو بناتے رہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر میں دکان دار جلاد بن گیا، اس نے اپنی عدالت لگاتے ہوئے موبائل چوری کے الزام میں لڑکے کو پکڑا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، مزید پڑھیں

فیصل آباد میں بدبخت بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر ماں کو مار ڈالا

فیصل آباد: تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے میں بیٹے اور بہو نے مبینہ تشدد کرکے ماں کو مار دیا۔ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے پر بیٹے گلزیب نے اپنی بیوی نور کے ساتھ مل کر ماں شہناز پر تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ لواحقین نے الزام مزید پڑھیں

جمہوری نظام کے علاوہ کوئی نظام ملک کو مضبوط نہیں رکھ سکتا، وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جمہوری نظام کے علاوہ کوئی نظام ملک کو مضبوط نہیں رکھ سکتا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اپوزیشن کے مارچ سے ہم گھبرا نہیں رہے، اپوزیشن نے مارچ کرنا چاہا تحریک انصاف کی قیادت نے مذاکرات مزید پڑھیں

خواجہ سعد رفیق ساس کی تدفین میں شرکت کے لیے پیرول پر رہا

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ساس کی تدفین میں شرکت کے لیے پیرول پر رہا کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ ڈاکٹر شفق حرا کی والدہ انتقال کر گئی تھیں، ساس کی تدفین میں شرکت کی اجازت حاصل کرنے کے لیے رکن پنجاب اسمبلی یاسین سوہل نے مزید پڑھیں