وزارت دفاع کی جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں میں فوجی مداخلت کی سختی سے تردید

 اسلام آباد: وفاق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ وزارت دفاع نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کو ملنے کی اجازت دینے کے عمل میں فوجی افسران مداخلت کرتے ہیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے وزارت دفاع مزید پڑھیں

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

 کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج کم ہو گئی جب کہ گزشتہ روز سونا مہنگا ہوا تھا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 17ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2393ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بدھ کے روز 24 مزید پڑھیں

دی ہنڈرڈ: نادرن سپر چارجرز کا برمنگھم فینکس کو 84 رنز کا ہدف

برمنگھم: دی ہنڈرڈ میں نادرن سپر چارجرز نے برمنگھم فینکس کو 84 رنز کا ہدف دے دیا۔ برمنگھم میں کھیلے گئے دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے 19 ویں میچ میں نادرن سپر چارجرز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سپر چارجرز کی جانب سے کپتان ہیری بروک 15 رنز بنا مزید پڑھیں

ڈرون کےذریعے سرحدپار منشیات اسمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

 لاہور: پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر سرحدپار منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار احسن علی کو باٹا پور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم احسن علی پنجاب کانسٹیبلری عباس لائن میں تعینات ہے۔ ملزم احسن علی ڈرون کےذریعے منشیات کی کھیپ سرحد پار بھجواتاتھا۔ مزید پڑھیں

کراچی میں طارق روڈ کے قریب ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی، مقدمہ درج کر لیا گیا

  کراچی:  سندھی مسلم سوسائٹی چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکو نجی کمپنی کے ملازمین سے ایک کروڑ کی رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او فیروز آباد انعام جونیجو نے بتایا کہ نجی کمپنی کے 2 ملازمین موٹر سائکل پر سول لائن کے علاقے میں قائم بینک مزید پڑھیں

پاورڈویژن نے بجلی بلوں کے مارے عوام پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی

 لاہور: پاورڈویژن اورپاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کے حکام نے بجلی بلوں کے مارے عوام پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی۔ پی پی ایم سی کے حکام نے ٹرانسفارمرز پر بریکرز لگانے کیلئے ”ایسٹ پرفارمنس مانیٹرنگ سسٹم“ کے نام سے دس ڈسکوز سے 73 ارب روپے کامتنازع پلان منظورکروالیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کا پاورسیکٹر پہلے مزید پڑھیں

سندر میں ڈاکوؤں اور پولیس میں مقابلہ، فائرنگ سے اے ایس آئی شہید

 لاہور: آرگنائزڈ کرائم یونٹ چونگ کا سندر کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مُڈ بھٹر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید ہو گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اچانک فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اے ایس آئی مزید پڑھیں

انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں پاکستانی طالب علموں نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

  کراچی: سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں پاکستانی طالب علموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔ 56 واں انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ21 تا30 جولائی(2024) کو منعقد ہوا جس میں کراچی گرامر اسکول کے عبدالرافع نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ شرکت کرنے والے مزید پڑھیں

وزارت خارجہ کا لبنان میں پاکستانی شہریوں کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت

 اسلام آباد: وزارت خارجہ نے لبنان میں پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر سفر سے گریز کرنے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔ وزارت خارجہ سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستاتنیوں کو خطے میں سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت اور سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر تاحکم ثانی لبنان مزید پڑھیں

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے

 اسلام آباد: سینیٹر اسحاق ڈار او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ مدینہ ایئرپورٹ پر نائب وزیراعظم کا استقبال سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور سعودی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل مدینہ برانچ ابراہیم بن محمد سعید السوبھی نے کیا۔ یاد مزید پڑھیں