کراچی میں اموات بڑھ گئیں، ایک ہفتے میں 542 میتیں سرد خانے منتقل

  کراچی: کراچی میں ایک ہفتے کے دوران شہریوں کی پُراسرار اموات میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس دوران ایدھی و چھیپا کے سرد خانوں میں 542 میتیں منتقل کی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ یا وجہ کچھ اور ؟ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ایدھی کے 3 سرد خانوں مزید پڑھیں

گولڈ میڈلسٹ اتقاء قتل کیس کا مرکزی ملزم ظاہر عدالت سے فرار

  کراچی: گلشن اقبال میں گولڈ میڈلسٹ اتقاء قتل کیس کا مرکزی ملزم ظاہر عدالت سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یکم جون کو گلشن اقبال میں گولڈ میڈلسٹ اتقاء کے قتل کا مرکزی ملزم ظاہر عدالت سے فرار ہوگیا ہے، تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے اتقاء مزید پڑھیں

کراچی؛ سول اسپتال میں گرمی کی شدت سے 6 مریض انتقال کرگئے

  کراچی: شہرقائد کے گرم موسم نے شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،سول اسپتال میں گرمی کے شدت سے 6 مریض انتقال کرگئے۔ انچارج ایمرجنسی سول اسپتال ڈاکٹر عمران سرور شیخ کے مطابق سول اسپتال میں آج گرمی کی شدت سے 6 مریض انتقال کرگئے،جو مرگی،ذیابطیس اور بلند فشار خون سمیت دیگر امراض میں بھی مزید پڑھیں

سپر ایٹ مرحلہ: بھارت کا آسٹریلیا کو 206 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دے دیا۔ سینٹ لوشیا میں جاری سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز اسکور کیے۔ بھارت مزید پڑھیں

آپریشن کے بعد حالات مزید خراب ہوجائیں گے، محمود خان اچکزئی

 اسلام آباد: اپوزیشن الائنس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اب اگر آپریشن ہوا تو ملک کے حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔ قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن میں خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تاریخ کے جبر نے ہمیں اس ملک مزید پڑھیں

خراب موسمی حالات کے باعث سے شندور پولو فیسٹیول ملتوی

پشاور: اپر چترال کے علاقہ شندور میں 28 جون سے شروع ہونے والا  پولو فیسٹول موسمی حالات کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا کے بلند ترین مقام پر شندور پولو گرائونڈ  پر پولو فیسٹول 28 جون سے شروع ہونا تھا جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے اور خیمہ بستی مزید پڑھیں

آپریشن عزم استحکام؛ وفاقی حکومت کا سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

  کراچی: وفاقی حکومت نے ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے جلد شروع ہونے والے نئے آپریشن عزم استحکام پر ملکی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کے لیے سیاسی رابطہ کاری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آپریشن عزم استحکام پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے مختلف مزید پڑھیں

بچوں کی اسمگلنگ؛ صارم برنی لاک اپ میں طبعیت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل

  کراچی: بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں گرفتار ملزم صارم برنی کو کورٹ لاک اپ میں طبعیت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ ایف آئی اے نے عبوری چالان جمع کرادیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو دستاویزات میں ردوبدل اور بچوں کی اسمگلنگ کے مزید پڑھیں

بجٹ معاشی پھندا ہے، رہی سہی انڈسٹری بھی بند ہو جائے گی، پختونخوا کے تاجر پھٹ پڑے

 پشاور: پختونخوا میں تاجر تنظیموں اور نمائندوں نے وفاقی بجٹ اور ٹیکسز کی بھرمار کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ عوام کے لیے معاشی پھندا ہے، اس سے رہی سہی انڈسٹری بھی بند ہو جائے گی۔ سرحد بزنس الائنس کے رہنما، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر اور بزنس کمیونٹی وفاقی حکومت مزید پڑھیں

سوہاوہ میں لڑکی سے جنسی زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

سوہاوہ: بیس سالہ لڑکی سے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے اور والدہ کو تشدد کرکے ٹانگ توڑدینے کا ملزم گرفتاری کے بعد پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نواحی علاقے دیالی میں پولیس تھانہ سوہاوہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس جنسی زیادتی مزید پڑھیں