اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس میں مقتول صحافی کی اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت ہوئی اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل عدم حاضری پر شہید صحافی کی اہلیہ سومیا ارشد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔ جوڈیشل مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
کراچی، اسٹریٹ کرائم میں پولیس کا چھینا گیا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف
کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس اہلکاروں کا چھینا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں سے چھینا گیا اسلحہ اب اسٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں استعمال ہونا شروع ہوگیا ہے جس کے بعد کراچی پولیس نے پولیس افسران و اہلکاروں سے مزید پڑھیں
ڈیرہ بگٹی سے 6 فٹبالرز اغوا، بازیابی کیلیے کوششیں جاری
کراچی: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے مسلح افراد نے سی ایم گولڈ کپ کھیلنے کیلیے جانے والے 6 فٹبالرز کو اغوا کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے فٹبال کھلاڑیوں کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سی ایم گولڈ کپ کوالیفائر کھیلنے کے لیے سبی جانے والے فٹبالرز کو جانی بیٹی کے علاقے سےاغوا مزید پڑھیں
گھر کے معاملات میں آصف زرادی کا پابند ہوں سیاسی فیصلوں میں نہیں، بلاول بھٹو
کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سے پوچھا جائے کہ انکے بیان کا مطلب کیا ہے؟۔ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے تمام مزید پڑھیں
معیشت بحالی مشن، غیرملکی سرمایہ کاروں اور اداروں کیلیے آسان ویزا سہولت متعارف
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے اوپن پاکستان کے حوالے سے نئی ویزا رجیم کا فیصلہ کیا ہے۔ کاروباری افراد یا سرمایہ کار بیرون ملک سے بین الاقوامی کاروباری اداروں کی دستاویز پر پاکستان کا ویزا آسانی سے حاصل کرسکیں گے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق مزید پڑھیں
ای او بی آئی کی پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری
اسلام آباد: نگراں حکومت نے ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا نوٹس جاری کردیا، جس کا اطلاق جولائی کے مہینے سے ہوگا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افرادی قوت جواد سہراب نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر نوٹی فکیشن جاری کیا اور بتایا کہ جولائی 2023 سے پنشن کی رقم 17 فیصد اضافے مزید پڑھیں
کارپارکنگ کے تنازع پر پڑوسیوں کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
کراچی: لیاقت آباد ایف سی میں پڑوسیوں کے مابین گاڑی کی پارکنگ کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ گاڑی پارک کرنے پر تنازع ہوا اور دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی اور دونوں جانب سے ایک ایک فرد جاں بحق ہوا ہے۔ مزید پڑھیں
گیارہ ہزار واٹ ٹرانمیشن لائن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے چار الیکٹریشن جاں بحق
لکی مروت: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں گیارہ ہزار واٹ کی لائن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے تتر خیل کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے، چاروں افراد الیکٹریشن تھے جو گیارہ ہزار لائن پر کام مزید پڑھیں
قلعہ عبداللہ میں فورسز کا آپریشن، 2 ہزار کلو منشیات برآمد، چار ملزمان گرفتار
کوئٹہ: بلوجستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں فورسز نے کارروائی کر کے 2 ہزار کلو منشیات برآمد کر کے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ کور کمانڈر بلوچستان کی ہدایات پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان، اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کے خلاف آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ رپورٹ مزید پڑھیں
ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان 10 ستمبر کو ایک ہی بار ہوگا، ترجمان وزارت صحت
اسلام آباد: وزارت صحت کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پورے ملک میں ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ دس ستمبر بروز اتوار کو اپنے شیڈول کے مطابق ہو ں گے اور پھر کوئی ٹیسٹ نہیں ہوگا۔ ترجمان وزارت صحت ساجد شاہ نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں رجسٹرڈ طلبا طالبات دس ستمبر کو مزید پڑھیں