سپریم کورٹ سے 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دینے کی درخواست کو پٹیشن نمبرالاٹ

 اسلام آباد: 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دینے سے متعلق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست کو آئینی پٹیشن نمبر الاٹ کردیا گیا۔  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست کو آئینی پٹیشن نمبر32/2023 الاٹ کیا گیا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ بارنے نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانے کا فیصلہ چیلنج کیا مزید پڑھیں

اورنگی ٹاؤن؛ فرار ہوتے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ اور بیٹی زخمی

  کراچی: اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں فرار ہوتے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشن بہار میں فائرنگ کے واقعے میں باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال  لے جایا گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پاکستان بازار مزید پڑھیں

کوئٹہ ٹاؤن سوسائٹی کے 5 سابق ایڈمنسٹریٹرز سمیت 6 مجرموں کو 5-5 سال قید کی سزا

کراچی: اسپیشل صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے کوئٹہ ٹاؤن سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے میں سوسائٹی کے 5 سابق ایڈمنسٹریٹرز سمیت 6 مجرموں کو 5، 5 سال قید اور 80، 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ اسپیشل صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے کوئٹہ ٹاؤن سوسائٹی میں کروڑوں روپے مزید پڑھیں

روس کا پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اظہار دلچسپی

 اسلام آباد / ماسکو: روس نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ روس کے وزیر توانائی نیکو لائی شوئیگینوف کی پاکستان کے روس میں تعینات سفیر شفقت علی خان کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ جس میں روس کے وزیر توانائی نے پاکستان کے سفیر کی دونوں ممالک کے درمیان مزید پڑھیں

پاکستان بار کونسل کی وکلا کنونشن میں شرکت نہ کرنے پر وضاحت

 اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ بار کی جانب سے منعقد کیے گئے وکلا کنونشن میں شرکت نہ کرنے پر وضاحت کردی۔ واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل کی جانب سے اسلام آباد میں وکلا کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں بار کونسلز کے عہدیداران اور نامور وکلا رہنماؤں نے شرکت کی تاہم مزید پڑھیں

باجوڑ دھماکے میں 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی

باجوڑ: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ خوڑ میں موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق ایک شدید زخمی ہوا، پولیس مزید پڑھیں

پیپلزپارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اب تک الیکشن ہوجاتے، فضل الرحمٰن

 لاہور: جمعیت علمائےا سلام ( ف ) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عام انتخابات  فروی کے آخر تک  ہوں گے۔ سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  مولانا فضل  الرحمٰن نے کہا  کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر فوری الیکشن ناگزیر ہیں، ملک میں عام انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے۔ انہوں نے مزید پڑھیں

بھوک کی وجہ سے خودکشی کا رحجان؛ پنجاب پولیس کو مدد کیلیے یومیہ 15 کالز موصول ہونے لگیں

 لاہور: ملک میں معاشی عدم استحکام اور غربت کے باعث خودکشی کے رحجان میں پریشان کن اضافہ ہوا ہے، پنجاب میں صوبائی پولیس کو حالیہ 16 روز میں غربت اور بھوک کے ہاتھوں مجبور 242 خاندانوں کی جانب سے مدد کے لیے 15 پر کال موصول ہوئی ہے۔   تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواحی گاؤں پنجو کے رہائشی خالد مزید پڑھیں

بیوی کے ساتھ جانے سے انکار پر شوہر کی فائرنگ سے ساس، سسر اور سالا جاں بحق

بنوں: خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں ناراض بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے مشتعل ہوکر سسرالیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس حکام کے مطابق تھانہ میزیان کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں ملزم نے روٹھی بیوی کے ساتھ گھر نہ جانے پر سسرال والوں سے پہلے جھگڑا کیا اور پھر مزید پڑھیں

دہشت گردوں کیخلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

 راولپنڈی: کور کمانڈرز کونفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں، سہولت کاروں اور حوصلہ افزائی کرنے والوں سے ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کیلیے کوئی جگہ نہیں مزید پڑھیں