آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں پنجاب پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر گرفتار

 لاہور: اینٹی کرپشن نے پنجاب پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ارشد بٹ کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پنجاب پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر کو سروسز اسپتال سے گرفتار کیا گیا، ارشد بٹ پر سروسز ہسپتال کے کمروں پر قبضہ کرکے دفتر قائم کرنے اور جعلی اسناد مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیر لیا، 2 ہلاک

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا گھیراؤ کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا اور فورسز مزید پڑھیں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 50 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے مزید پڑھیں

بلوچستان: مقررہ وقت میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا

 کوئٹہ: بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پروزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہو سکا۔ وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے درمیان مشاورت کا وقت 15 اگست رات 12 بجے تک تھا تاہم مقررہ وقت میں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر کے درمیان ملاقات نہ ہوسکی جس کے بعد نگران وزیراعلیٰ مزید پڑھیں

صدر مملکت نے پیمرا ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا، 13 بل واپس

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا ترمیمی آرڈیننس بل 2023 کی منظوری دے دی جبکہ 13 بلوں کو منظوری کے بغیر واپس کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل کو منظوری کیلیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجا گیا تھا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل مزید پڑھیں

ملکی معاشی پالیسیوں کا تسلسل قائم رکھ کر اقتصادی بہتری لائیں گے، وزیراعظم

 اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نگراں حکومت مختصر مدت میں اپنی تمام تر توانائیاں معیشت کی اصلاح پر خرچ کرتے ہوئے ملکی معاشی پالیسیوں کے تسلسل کو قائم رکھے گی اور اقتصادی بہتری لائے گی۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت مختلف وزارتوں کے اہم امور پر اجلاس ہوا، مزید پڑھیں

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 15 سال کیلیے آؤٹ سورس کرنےکی منظوری

 اسلام آباد: حکومت نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کرنےکی منظوری دے دی۔ وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے اسلام آباد ایئر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان منظور کرلیا ہے جس کے تحت آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی پیشگی 10 کروڑ ڈالرادا کرے گی جب مزید پڑھیں

نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 18 اگست بروز جمعہ  درخواست کی سماعت کرے گا۔  جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بھی تین رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ نیب ترامیم مزید پڑھیں

نگراں وزیراعظم کی فضل الرحمان کے گھر آمد، باجوڑ دھماکے پر اظہار افسوس

 اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد کے موقع پر نگراں وزیراعظم کے ہمراہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی موجود تھے۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے باجوڑ میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں خودکش مزید پڑھیں

14 اگست پر مینارِ پاکستان کے قریب ہوائی فائرنگ سے بچی جاں بحق

 لاہور: یومِ آزادی کے موقع پر مینارِ پاکستان کے قریب ہوائی فائرنگ  سے ایک بچی جاں بحق ہو گئی۔ 14 اگست  کو جشن آزادی کے موقع پر صوبائی دارالحکومت میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ پولیس کے سخت اقدامات کے باوجود نہیں رُک سکا اور ایک معصوم بچی ہوائی فائرنگ کا نشانہ بن کر جان سے ہاتھ مزید پڑھیں