اے آر رحمان کی کال مس کرنے پر پوری رات روتا رہا، کپل شرما کا انکشاف

 ممبئی: انڈیا کے لیجنڈری کامیڈین کپل شرما نے کہا ہے کہ وہ عالمی شہرت یافتہ موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی فون کال مس کرنے پر پوری رات روتے رہے۔ کپل شرما کے مطابق وہ ملک سے باہر تھے اسی لئے فون کو ریسیو نہ کرسکے، اے آر رحمان انہیں فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کا مزید پڑھیں

رنبیر کپور، رنویر سنگھ، الو ارجن یا پھر یش، ‘کھل نائیک 2′ کا ہیرو کون؟

 ممبئی: بالی ووڈ کے نامور فلمساز سبھاش گھئی نے 90 کی دہائی کی شہرہ آفاق فلم ‘کھل نائیک’ کے سیکوئل کا اسکرپٹ مکمل کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سبھاش گھئی ‘کھل نائیک 2′ کے مرکزی کردار ‘بلرام پرساد’ کے لیے بھارت کے چند نامور اور قابل نوجوان اداکاروں سے رابطے میں ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا مزید پڑھیں

دیپیکا پڈوکون کی ایکشن تھرلر فلم ’سنگھم آگین‘ کے سیٹ سے تصویر وائرل

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ایکشن تھرلر فلم ’سنگھم آگین‘ کے سیٹ سے تصویر وائرل ہوگئی۔ اداکارہ کو روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے سیٹ پر پولیس یونیفارم میں شوٹنگ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایکشن تھرلر ’سنگھم اگین‘ کی مرکزی کاسٹ میں دیپیکا کے علاوہ اجے دیوگن، مزید پڑھیں

انجلینا جولی کی براڈ پٹ کو تشدد کی خفیہ ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی

لاس اینجلس: ہالی وڈ کی نامور اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے سابقہ شوہر براڈ پٹ کو تشدد کی خفیہ ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ خفیہ طور پر ویڈیوز بناتی رہی ہیں اور وہ اب اسے قانونی جنگ میں فتح کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہیں۔ انجلینا جولی نے دعویٰ مزید پڑھیں

اے پی ڈھلون کو کوچیلا کنسرٹ میں گٹار توڑنے پر شدید تنقید کا سامنا

سان ڈیاگو: انڈین نژاد کینیڈین گلوکار امرت پال سنگھ ڈھلون کو کوچیلا کنسرٹ کے دوران اپنا گٹار توڑنا مہنگا پڑ گیا ہے۔ اے پی ڈھلون کو دنیائے موسیقی کے بڑے ایونٹ کوچیلا میں پرفارم کرنے کا موقع ملا جس میں میں انہوں نے شائقین کو زبردست محظوظ کیا۔ پرفارمنس کے آخر میں گلوکار اپنے جذبات پر مزید پڑھیں

اقراء عزیز کے حمل کی خبروں پر یاسر حسین کا ردعمل سامنے آگیا

  کراچی: شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز کے حمل سے متعلق خبروں پر ردعمل دیا ہے۔ اقراء عزیز اور یاسر حسین کی نئی تصاویر میڈیا پر آئیں جس پر یہ خبریں گرم ہوگئیں کہ اداکارہ جلد دوبارہ ماں بننے والی ہیں۔ یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر چلنے مزید پڑھیں

مشہور پوپ سنگر کا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان

سئیول: مشہور پوپ سنگر،اداکار اور یو ٹیوبر داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان کردیا۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ سنگر اور یوٹیوبر داؤد کم نے سوشل میڈیا پر جنوبی کوریا کے شہر ان شن میں مسجد بنانے کا اعلان کیا۔ سنگر داؤد کم نے اپنے سوشل میڈیا پر مزید پڑھیں

رنبیر کپور کے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کے نئے شوبز پروجیکٹ کے پوسٹر نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔ نامور ڈائریکٹر روہت دھون نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے پروجیکٹ کا ایک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں رنبیر کپور نئے اوتار میں نظر آتے ہیں۔ نئے پوسٹر میں اداکار کے بال لمبے ہیں مزید پڑھیں

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

 ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔ بھارتی ٹی وی چینل سونی انٹرٹینمنٹ نے سرپرائز اعلان کیا ہے کہ اداکار عالمی شہرت کے حامل پروگرام ‘کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے 16 ویں سیزن کی میزبانی کریں گے۔ 15 وین سیزن کے اختتام پر امیتابھ بچن نے جذباتی انداز مزید پڑھیں

بشریٰ انصاری کی اقبال حسین سےشادی کی تصدیق

  کراچی: سینیئر اداکارہ، میزبان اور اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسرے شوہر ڈراما نگار اقبال حسین کے ہمراہ ویڈیو جاری کردی۔ اداکارہ بشریٰ انصاری نے یو ٹیوب پر اپنے چینل پرفینز کے ساتھ مخاطب ہو کر کہا کہ مجھ سے متعلق سوالات کے جوابات آج حاضر ہیں اور پھر اپنے شوہر اقبال حسین کا تعارف کروایا۔ مزید پڑھیں