کراچی: معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں صرف جنگ بندی نہیں بلکہ فلسطین کی مکمل آزادی بھی چاہیے اور جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوگا ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ گزشتہ روز کراچی میں سول سوسائٹی پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں اداکارہ مزید پڑھیں
زمرہ: Showbiz News Urdu
سلمان خان کی فلم ‘ٹائیگر 3′ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی چھاگیا
ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی میگا تھرلر فلم ‘ٹائیگر 3′ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی چھاگیا۔ فلم ’ٹائیگر3‘ میں جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کرنے والے اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پراپنی فلم کے گانے “لے کے پرابھو کا نام” کی ویڈیو جاری کی ہے۔ مزید پڑھیں
پاکستانی فنکاروں پر انڈیا میں پابندی کی درخواست بھارتی عدالت نے مسترد کردی
ممبئی: ایک اہم فیصلے میں بمبئی ہائیکورٹ نے پاکستانی فنکاروں پر انڈیا میں کام کرنے پر پابندی لگانے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ عدالت میں پٹیشن ایک سینما ورکر فیض انور قریشی کی طرف سے دائر کی گئی تھی جس میں انڈین حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ پاکستانی فنکاروں پر انڈیا میں کام مزید پڑھیں
فلسطینیوں کی حمایت پر عامر خان کی اہلیہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
لندن: یوٹیوب اسٹار اور سابق برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کو مظلوم فلسطینوں کی حمایت پر سنگین نتائج کی دھکمیاں ملی ہیں۔ فریال نے انسٹاگرام پر اپنے موبائل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں انہیں نامعلوم اسرائیلی نمبر سے دھمکی کا پیغام ملا ہے۔ دھمکی آمیز پیغام میں لکھا ہے مزید پڑھیں
نشے میں ڈرائیونگ پر دلیپ تاہل کو دو ماہ قید کی سزا
ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار دلیپ تاہل کو نشے میں ڈرائیونگ کرنے کے کیس میں دو ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ 65 سالہ اداکارہ پر یہ کیس 5 برس پرانا ہے جب انہوں نے ایک رکشہ والے کو گاڑی سے ٹکر ماری تھی جس سے ایک خاتون زخمی ہوئی۔ میڈیکل شواہد کے مطابق مزید پڑھیں
شاہ رخ خان کی نئی میگا فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز تاریخ تبدیل کردی گئی
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی میگا فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز تاریخ تبدیل کردی گئی اور وہ اب پوری دنیا میں 21 دسمبر کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔ لیجنڈری فلمساز راج کمار ہیرانی کی نئی فلم کیلئے پہلے 22 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی تھی لیکن اب ’سالار‘ سے تصادم مزید پڑھیں
ابھیشیک بچن اور جان ابراہام نے ’ہاؤس فل5‘ میں کام سے انکار کردیا
ممبئی: بالی وڈ کے نامور پروڈیوسر ساجد ناڈیاوالہ نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ مشہور کامیڈی سیریر ’ہاؤس فل‘ کا پانچواں پارٹ بنانے جارہے ہیں اور وہ اس میں تمام پارٹس کی مکمل کاسٹ کو ایک ساتھ لائیں گے۔ بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ’ہاؤس فل5‘ کیلئے فلم مزید پڑھیں
فلسطینی بچوں پر مظالم کے خلاف واک میں نادیہ جمیل کی شرکت
کراچی پریس کلب پر نجی برانڈ کے تعاون سے فلسطینی بچوں پر مظالم کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں چائلڈ رائٹس ایکٹیویسٹس ،شوبز کی معروف شخصیات سمیت سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کی جانب سے چائلڈ ٹریفکنگ، بچوں سے ملازمت اور بھیک منگوانے کے خلاف مزید پڑھیں
علیزے شاہ نے ایک بار پھر شہ سرخیوں میں جگہ بنالی، تصاویر وائرل
پاکستانی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کو اپنانے کے بعد شہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پر خوبرو اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے معروف کورین میوزک برانڈ ’’کے پاپ‘‘ سے متاثر ہوتے ہوئے اپنے بالوں پر گلابی رنگ کروالیا۔ علیزے شاہ کی مزید پڑھیں
بحیثیت مسلمان میرا یقین ہے فتح فلسطین کی ہوگی، ثنا خان
ممبئی: مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے کہا ہے کہ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے میرا یقین ہے فتح فلسطین کی ہوگی۔ ثنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ روتے ہوئے اسرائیل کے ہاتھوں دہشت گردی کا شکار مزید پڑھیں