دبئی: حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر کون ہیں اور کیا کرتے ہیں تفصیلات سامنے آگئیں۔ پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مدیحہ امام نے حال ہی میں خاموشی سے دبئی میں شادی کرکے سب کو حیران کر دیا۔ تاہم اداکارہ کے شوہر کو دیکھ کر سوشل مزید پڑھیں
زمرہ: Showbiz News Urdu
پاکستان مخالف فلم میں اداکار دلیپ تاہل ذوالفقار علی بھٹو کا کردار نبھائیں گے
ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے سینئر اداکار دلیپ تاہل پاکستان مخالف فلم میں ذوالفقار علی بھٹو کا کردار نبھائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ماہ ریلیز ہونے والی ہدایتکار سنکلپ ریڈی کی فلم آئی بی 71 میں اداکار دلیپ تاہل پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو کا کردار ادا کریں گے۔ ماضی مزید پڑھیں
پاکستانی گلوکارہ نوریمہ ریحان کنگ چارلس کی تاجپوشی کے کنسرٹ میں پرفارم کریں گی
ہنزہ: پاکستانی گلوکارہ نوریمہ ریحان برطانیہ کے کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کے بعد اتوار کو ونڈسر کیسل میں منعقد ہونے والے کورونیشن کنسرٹ میں پرفارم کریں گی۔ ہنزہ سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نوریمہ ریحان نے سوشل میڈیا پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ انہیں برطانیہ کے بادشاہ مزید پڑھیں
سنی دیول کے بیٹے کرن دیول جلد دولہا بننے کیلئے تیار ہیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
ممبئی: بھارتی سینئر اداکار سنی دیول کے بیٹے اداکار کرن دیول شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کرن دیول آئندہ ماہ جون میں شادی کرنے والے ہیں۔ اداکار کی منگنی اپنے دادا دادی دھرمیندر اور پرکاش کور کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر قریبی مزید پڑھیں
امریکی اداکارہ امبر ہرڈ نے ہالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا؟
نیویارک: امریکی اداکارہ امبر ہرڈ کے ایک ساتھی کا کہنا ہے کہ اداکارہ ہالی ووڈ کی خیرباد کہنے والی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی میگزین ڈیلی میل کی صحافی ایلیسن بوشوف نے حال ہی میں شائع ہونے والے اپنے ایک آرٹیکل میں دعویٰ کیا کہ امبر ہرڈ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا مزید پڑھیں
کترینہ کیف کے متعلق ایک بار پھر ماں بننے کی افواہیں گردش کرنے لگیں
بھارتی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف کے متعلق ایک بار پھر ماں بننے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ کترینہ کیف کی بھارتی اداکار وکی کوشال سے شادی کے بعد وقتاً فوقتاً انکے ماں بننے کی افواہیں بھارتی میڈیا میں گردش کرتی رہتی ہیں جنکی اداکارہ ہمیشہ تردید بھی کرتی رہی ہیں۔ حال ہی مزید پڑھیں
سشمیتاسین تلوار بازی میں مہارت کیوں حاصل کر رہی ہیں؟ ویڈیو وائرل
ممبئی: سابق عالمی ملکۂ حسن اور بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ سشمیتاسین ان دنوں تلوار بازی کی تربیت حاصل کر رہی ہیں جس کی ویڈیو انھوں نے خود سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ حال ہی میں دل کے عارضے سے جنگ جیتنے والی نازک اندام سشمیتا سین تیز دھار تلوار کے ساتھ بھارت کے مقبول مارشل مزید پڑھیں
بھارتی یوٹیوبرچند لائیکس کیلیے 300 کی رفتار سے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ہلاک
نئی دہلی: بھارت میں تیز رفتاری سے کار اور موٹر سائیکل چلانے کے دوران ویڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر سپر ہائے وے پر حادثے کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آگستے چوہان کے یوٹیوب پر 12 لاکھ سبسکرائبر تھے جو یوٹیوبر کی تیز رفتار موٹرسائیکلنگ کی ویڈیوز سے محظوظ ہوتے مزید پڑھیں
بالی وڈ اداکارہ کی فاطمہ بھٹو کو نکاح کی مبارکباد
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے پاکستانی ادیبہ فاطمہ بھٹو کو نکاح کی مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی پوتی گزشتہ دنوں گراہم نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ بھارتی اداکارہ نے ٹویٹر پر فاطمہ بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’’فاطمہ، آپ کو بہت بہت مبارکباد مزید پڑھیں
زارا ترین اور فرحان طاہر نے علیحدگی اختیار کرلی
لاہور: پاکستانی اداکارہ زارا ترین اور فرحان طاہر نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے کچھ معاملات میں ذہنی موافقت نہ ہونے پر علیحدگی کا فیصلہ کیا جبکہ دونوں نے اس حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے۔ فرحان طاہر اور زارا ترین کی شادی مزید پڑھیں