Al Qamar Online Urdu News Network
SMS Guru
Al Qamar Online Urdu News Network
  
Al Qamar Online Blogs
| | |
RSS Feed
Important News International News News From Pakistan News from India   Special Reports and Features Columns   Science and Technology News Business News Editorial SportS News News from India, Pakistan, Bangla Desh, SriLanga, Maldives, Bhutan Showbiz News Interviews Politics News
Al Qamar Online; The largest Online Urdu News Network containing dozens of Urdu Channels From London, Denmark, US & Pakistan

مصنف کی سابقہ تحریریں

جمہوریت کا عالمی دن

پہلے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر آج کا کالم پاکستان کی نقاب پوش جمہوری حکومت کے نام کہ جو فروری کے انتخابات میں کامیابی کے نو ماہ بعد بھی یہ فیصلہ نہیں کر پائی کہ جمہوری روش پر چلنا ہے یا پھر اپنے پیشرو آمر مشرف کی پالیسیوں کو دوام بخشنا ہے۔
اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ مشرف کے جانے کے بعد آخر ملک میں کیا بدلا ہے؟میں ان لوگوں کو کہتا ہوں کہ یہ بتاؤ کہ کیا نہیں بدلا؟ ملک کا صدر بدل گیا، وزیر اعظم بدل گیا، ایوان صدر کا نظام بدل گیا، عدالت کی قسمت بدل گئی، ججوں کا کام بدل گیا، چوروں کا بھی احترام شروع ہو گیا، لوٹ کھسوٹ کا انداز بدل گیا۔مزید پڑھنے کے لیئے اس لنک پر کلک کریں۔،

تبصرہ جات (2)

احمد فراز کی ایک نظم

احمد فراز کی ایک نظم خود انہیں کی آواز میں

میرے غنیم نے مجھکو پیام بھیجا ہے

کہ حلقہ زن ہیں میرے گرد لشکری اُسکے

فصیل شہر کے ہر برج، ہر مینارے پر

کماں بدست ستادہ ہیں عسکری اُسکے

وہ برقِ لہر بجھا دی گئی ہے جسکی تپش

وجودِ خاک میں آتش فشاں جگاتی تھی

بچھا دیا گیا بارود اسکے پانی میں

وہ جوئے آب جو میری گلی کو آتی تھی

سبھی دریدہ دہن اب بدن دریدہ ہوئے

سپرد ِدار و رسن سارے سر کشیدہ ہوئے

تمام صوفی و سالک، سبھی شیوخ و امام

امید ِلطف پہ ایوان ِکجکلاہ میں ہیں

معززین ِعدالت حلف اٹھانے کو

مثال سائلِ مبرم نشستہ راہ میں ہیں

تم اہلِ حرف کے پندار کے ثنا گر تھے

وہ آسمان ِہنر کے نجوم سامنے ہیں

بس اس قدر تھا کہ دربار سے بلاوا تھا

گداگران ِسخن کے ہجوم سامنے ہیں

قلندرانِ وفا کی اساس تو دیکھو

تمھارے ساتھ ہے کون؟‌آس پاس تو دیکھو

تو شرط یہ ہے جو جاں کی امان چاہتے ہو

تو اپنے لوح و قلم قتل گاہ میں رکھ دو

وگرنہ اب کہ نشانہ کمان داروں کا

بس ایک تم ہو، تو غیرت کو راہ میں رکھ دو

یہ شرط نامہ جو دیکھا، تو ایلچی سے کہا

اسے خبر نہیں تاریخ کیا سکھاتی ہے

کہ رات جب کسی خورشید کو شہید کرے

تو صبح اک نیا سورج تراش لاتی ہے

تو یہ جواب ہے میرا میرے عدو کے لیے

کہ مجھکو حرصِ کرم ہے نہ خوفِ خمیازہ

اسے ہے سطوتِ شمشیر پہ گھمنڈ بہت

اسے شکوہِ قلم کا نہیں ہے اندازہ

میرا قلم نہیں کردار اس محافظ کا

جو اپنے شہر کو محصور کر کے ناز کرے

میرا قلم نہیں کاسہ کسی سبک سر کا

جو غاصبوں کو قصیدوں سے سرفراز کرے

میرا قلم نہیں اوزار اس نقب زن کا

جو اپنے گھر کی ہی چھت میں شگاف ڈالتا ہے

میرا قلم نہیں اس دزدِنیم شب کا رفیق

جو بے چراغ گھروں پر کمند اچھالتا ہے

میرا قلم نہیں تسبیح اس مبلغ کی

جو بندگی کا بھی ہر دم حساب رکھتا ہے

میرا قلم نہیں میزان ایسے عادل کی

جو اپنے چہرے پہ دوہرا نقاب رکھتا ہے

میرا قلم تو امانت ہے میرے لوگوں کی

میرا قلم تو عدالت میرے ضمیر کی ہے

اسی لیے تو جو لکھا تپاکِ جاں سے لکھا

جبھی تو لوچ کماں کا، زبان تیر کی ہے

میں کٹ گروں یا سلامت رہوں، یقیں ہے مجھے

کہ یہ حصارِ ستم کوئی تو گرائے گا

تمام عمر کی ایذا نصیبیوں کی قسم

میرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائے گا

تبصرہ جات (5)

نصر ملک صاحب کے والد وفات پا گئے

ڈنمارک میں مقیم معروف صحافی، براڈکاسٹر،محقق اور القمر آن لائن کے بیورو چیف برائےسکینڈے نیویا محترم نصر ملک کے والد محترم پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں وفات پا گئے ہیں۔ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات

’’ وی آر گریٹ۔۔۔؟‘‘

بلاگرز دوستو۔برلن میں مقیم ترقی پسند تحریک کے ایک نہایت اہم رکن،معروف ادیب،شاعر،اور افسانہ نگار عارف نقوی نے اپنا ایک خوبصورت اور غیر مطبوعہ تازہ افسانہ ارسال کیا ہے۔ ضرور ہڑھیئے اور اس پر اپنی رائے بھی دیجئے۔صفدرھمدانی »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات (6)

آج تحریر نہیں تصویر

آج اپنے احباب کی خدمت میں تحریر کی بجائے صرف ایک تصویر۔ تحریر آپ کریں گے اپنے اپنے خیالات »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات (16)

”صمد خرم پاگل نہیں مشرف اورامریکہ پاگل ہیں“

اسلام آباد کے مہمندنیشنل آرٹ کالج میں منعقد نجی ایوارڈ تقریب کے دوران ہال اس وقت تالیوں سے گونج اٹھا جب ہاورڈ یونیورسٹی سے اسکالر شپ لینے والے پاکستانی طالبعلم صمد خرم سرٹیفکٹ لینے اسٹیج پر آئے تو صمد خرم نے مہمند ایجنسی پر امریکی فورسز کے حملے کے خلاف احتجاجاً پاکستان میں متعین امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹر سن سے سرٹیفکٹ لینے سے انکار کردی »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات (10)

ہاتھ سے جنت بھی گئی!

جرمنی میں مقیم ترقی پسند تحریک کے ایک معتبر نام اور معروف ادیب عارف نقوی کے تعاون سے ہمیں سید انوار ظہیر رہبر کا یہ خوبصورت افسانہ ملا ہے جس کے لیئے ہم دو حضرات کے ممنون ہیں۔ انوار ظہیر نوجوان قلم کار ہیں اور برلن میں رہائش پزیر اور اردو انجمن برلن کے نائب صدر ہیں۔انکی شاعری کا مجموعہ ‘‘تجھے دیکھتا رہوں‘‘ شائع ہو چکا ہے۔ القمر آن لائن انہیں اس بزم میں خوش آمدید کہتا ہے اور امید ہے تمام ساتھی انکی اس تخلیق پر اظہار خیال کریں گے۔(صفدر ھمدانی۔چیف ایڈیٹر) »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات (14)

سوئے فردوسِ زمیں

جرمنی کے شہر برلن میں مقیم عارف نقوی اردو ادب کا ایک معتبر نام ہے جنہوں نے آج بھی ترقی پسند تحریک کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ عارف نقوی ایک بیدار مغز اور صاحب اسلوب افسانہ نگار اور شاعر اور متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ یہ القمر آن لائن کا اعزاز ہے کہ محترم عارف نقوی نے اپنا ایک تازہ افسانہ القمر کے قارئین کے لیئے ارسال کیا ہے۔ افسانہ پڑھیئے اور اپنی رائے سے نوازیئے۔(صفدر ھمدانی۔چیف ایڈیٹر،القمر آن لائن) »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات (7)

سائیڈ اے یا سعیدے

میں گزشتہ چند روز سے یہاں کینڈا میں اپنے بزرگ دوست جناب شمس جیلانی کے ہاں مقیم ہوں اور نصر ملک کے علاوہ سڈنی میں ڈاکٹر نگہت نسیم کو یہ نوید ہو کہ میں نے ابھی تک جیلانی صاحب کی سٹڈی پر قبضہ نہیں کیا ہے۔ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات (6)

شمس جیلانی صاحب کو مبارکباد

دوستو میں اسوقت کینڈا کے بہت خوبصورت شہر وینکور میں ہوں اور القمر کے مستقل لکھاری اور ہم سب کے محترم اور بزرگ ساتھ جناب شمس جیلانی کی دعوت پر خلاق ارض و سما نے مجھے یہ خطہ ء زمین دیکھنے کی مہلت اور عزت عطا کی ہے۔ »۔۔۔ مکمل تحریر پڑھئے۔

تبصرہ جات (9)