راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور امریکا سے خیر کی زیادہ توقع نہیں ہے، وزیراعظم کا 27 ستمبر کو یو این میں خطاب انتہائی اہم ہے۔ اکتوبر نومبر میں پاک بھارت جنگ ہو سکتی ہے جو آخری ہوگی۔ مودی کی فاشسٹ غلطی نے کشمیر کی آزادی کا راستہ کھول دیا ہے یہ گھی سیدھی انگلی سے نکلنے والا نہیں۔ پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام یوم اظہار یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 130 ملین نوجوان ایسے ہیں جو اسلام اور پاکستان کے لیے جینا اور مرنا چاہتے ہیں۔ ہماری افواج نے 27 سال سے جو تیاریاں کی ہیں اب فائنل رائونڈ کا وقت آگیا ہے اقوام متحدہ اور امریکا سے خیر کی توقع نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- فارم-6 پر الیکشن کمیشن کے متضاد دعوؤں کی جانچ ہونی چاہیے: ادت راج
- ’حکومت کو چاہئے شمشان جیسا سکون‘، شیوسینا-یو بی ٹی نے ’پیس بانڈ‘ پر اٹھائے سوال
- سپریم کورٹ میں ایس آئی آر سے متعلق سماعت ملتوی، 17 نومبر کو ہوگی اگلی سماعت
- ووٹر لسٹ کی غلطی پر اقلیت کے حوالہ والی طنزیہ پوسٹ کا معاملہ، یوپی کے چیف الیکٹورل افسر نے مانگی معافی
- عمر قید کی سزا کاٹ رہے آسارام کی پیرول میں توسیع سے سپریم کورٹ کا انکار
