ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الفا، براوو اور چارلی کے کیپٹن فراز کی ٹی وی اسکرین پر پھر واپسی  

 کراچی: مشہور ڈرامے الفا، براوو اور چارلی کے کردار کیپٹن فراز ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

90 کی دہائی کے مشہور ڈرامہ الفا، براوو اور چارلی کے کرداروں نے ناظرین کے دلوں میں کچھ ایسی جگہ بنائی کہ آج تک لوگ اس ڈرامہ کو نہیں بھول پائے اور ان کرداروں کو شائقین نے بے حد پسند بھی کیا۔ الفا، براوو اور چارلی کے تینوں مرکزی کردار آج تک کسی اور ڈرامہ میں نظر نہیں آئے تاہم کیپٹن فراز اب ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کیا ’’عہدِ وفا ‘‘ ڈرامہ سیریل ’’ الفا براوو چارلی‘‘  کا سیکوئل ہے؟

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنائے جانے والا ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ میں مداح الفا، براوو اور چارلی کے کیپٹن فراز کو دیکھ سکیں گے، ڈرامہ کے جاری کیے گئے نئے ٹیزر میں کیپٹن فراز کو دیکھا جاسکتا ہے جو اس میں بھی ایک فوجی کا کردار نبھارہے ہیں۔

ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ میں احد رضا میر، وجاہت علی، احمد علی اکبر اور اسامہ خالد بٹ کیڈٹس کا کردار ادا کر رہے ہیں، ’عہدِ وفا‘ پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے) میں زیر تربیت 4 نوجوانوں کی دوستی پر مبنی ہے جو رواں ماہ 22 ستمبر سے نشر کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں