ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیوی پر تشدد اور زیادتی کا الزام،وائٹ ہاؤس کا ایک اور اہلکار مستعفیٰ

واشنگٹن : امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس تقاریر لکھنے کیلئے تعینات اہل کار نے گھریلو تشدد کے واقعات اور الزامات پر استعفیٰ دے دیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں تعینات اہل کار نے بیوی کی جانب سے گھریلو تشدد اور زیادتی کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد اطلاعات منظر عام پر آنے کے بعد اہل کار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور صدر عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ وائٹ ہاؤس کا دوسرا اہل کار ہے جس نے گھریلو تشدد اور زیادتی کے الزام پر استعفیٰ دیا۔

 

وائٹ ہاؤس کے نائب ترجمان راج شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں ڈیوڈ سورینسین کے خلاف واقعات کی اطلاعات کا علم جمعرات کی شام کو ہوا، جس پر ڈیویڈ سے رابطہ کیا گیا، جس پر اس نے بیوی کی جانب سے عائد تمام الزامات کی تردید اور استعفیٰ کی تصدیق کی ہے۔ سماء

Email This Post

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں