
مچھلی کے کاروبار سے وابستہ ماہی گیر سمندر میں جانے پر پابندی سے فاقہ کشی کا شکار اور شناختی کارڈ نہ بنائے جانے سے پریشان ہیں
پاک ماہی گیرویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت تنظیموں کا گرینڈ اجلاس ٗاحتجاجی تحریک اور مسائل پر تفصیلی مشاورت کی گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سمندرمیں جانے پر پابندی کے سبب فاقہ کشی پر مجبورماہی گیروں کی حالت زاراورنادرا کی جانب سے شناختی کارڈ نہ بنائے جانے سمیت دیگر مسائل کے خلاف احتجاجی تحریک کے حوالے سے پاک ماہی گیر ویلفیئرایسوسی ایشن کے تحت تمام ماہی گیر تنظیموں اوررہنماؤں کاگرینڈاجلاس مرکزی دفترمیں منعقدہوا۔اجلاس میں پاک ماہی گیرویلفیئرایسوسی ایشن کے صدر علاؤالدین ناکوا، سندھ ٹرالرزاینڈاونرایسوسی ایشن کے سربراہ سرور احمد صدیقی،فشرفوک فورم کے جنرل سیکریٹری سعید بلوچ،پاک ہمدردفشرمین فوک فورم کے صدررئیس ہمدرد،پیپلزفشرمین ویلفیئرایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمدحسین شیخ،سندھ کراچی فشرمین اتحاد کے فیصل یونس سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیداران اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک برس سے زائد عرصے سے ماہی گیروں کی سمندرمیں جانے پر پابندی کے سبب سینکڑوں خاندان فاقہ کشی پر مجبور ، نادرا حکام کی جانب سے ماہی گیروں کے شناختی کارڈنہجاری کئے جانے سمیت ماہی گیروں کی مسائل پر تفصیلی مشاورت کے بعدباقاعدہ طورپرمسائل کے حل اورمطالبات کی منظوری تک مشترکہ طورپر ’’احتجاجی تحریک‘‘کوچلانے کا اعلان کیاگیااس حوالے سے 16فروری بروزکوبعدنمازجمعہ کراچی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔