ایم کیو ایم فاروق ستا ر گروپ کے 9ٗ پی پی کے 20ٗ ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ کے 7امیدوار وں نے کاغذات جمع کرائے
7جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے 23امیدواروں میں مقابلہ ہوگا ٗ خواتین کی 2سیٹوں پر9امیدوار میدان میں ہیں
کراچی (این این آئی) سندھ سے سینیٹ کی 12 نشستوں پر انتخابات کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے 44 امیدواروں نے مجموعی طور پر 47 کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں ۔ ان میں پیپلز پارٹی کے 20 ، ایم کیو ایم فاروق ستار گروپ کے 9 ، ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے 7 ، پاک سرزمین پارٹی کے 6 ، مسلم لیگ (ن) کے 2 ، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے ایک ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ سندھ سے سینیٹ کی خالی ہونے والی 12 نشستوں میں سے 7 جنرل ، 2 ٹیکنو کریٹس ، 2 خواتین اور ایک اقلیتی نشست کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ پاک سرزمین پارٹی کے امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔سندھ سے سینیٹ کی خالی ہونے والی 12 نشستوں میں سے 7 جنرل نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے 23 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا جبکہ خواتین کی دو نشستوں پر 9 ، ٹیکنو کریٹس کی 2 نشستوں پر 11 اور ایک اقلیتی نشست پر 4 امیداروں کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔ 7 جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے میاں رضاربانی ، مولا بخش چانڈیو ، مصطفی نواز کھوکھر ، سید محمد علی شاہ جاموٹ ، امام الدین شوقین ، ایاز احمد مہر ، مرتضی وہاب ، دوست علی جیسر ، محمد قاسم اور جاوید نایاب لغاری ، مسلم لیگ (فنکشنل) کے سید مظفر حسین شاہ ، پاک سرزمین پارٹی کے سید مظفر امام ، مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف خان اور بابو سرفراز جتوئی، ایم کیو ایم فاروق ستار گروپ کے محمد کامران ٹیسوری ، احمد چنائے ، اور فرحان چشتی ، ایم کیوا یم بہادر آباد گروپ کے سید امین الحق اور بیرسٹر فروغ نسیم ، عامر ولی الدین چشتی ، پاک سرزمین پارٹی کے ڈاکٹر صغیر احمد ، حسان صابر ایڈووکیٹ اور انیس احمد خان امیدوار ہوں گے ۔ خواتین کی دو نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قراۃ العین مری ، کیشو بائی ( کرشنا کولہی ) ، ندا کھوڑو اور حمیرا علوانی ،ایم ایم کیو افاروق ستار گروپ کی نگہت شکیل خان ،منگلا شرما اور کشور زہرہ ، ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کی نسرین جلیل اور پاک سرزمین پارٹی کی صوفیہ سعید ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔ ٹیکنو کریٹس کی دو نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر میندھرو ، رخسانہ زبیری ، ڈاکٹر یونس حیدر سومرو اور تاج حیدر ، ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ اور بیرسٹر فروغ نسیم ، ایم کیو ایم فاروق ستار گروپ کے احمد چنائے ، سید علی رضا عابدی اور جسٹس (ر) حسن فیروز ، پاکستان تحریک انصاف کے نجیب ہارون اور پاک سرزمین پارٹی کی صوفیہ سعید ایڈووکیٹ امیدوار ہوں گی جبکہ ایک اقلیتی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے انور لعل ڈین اور انتھونی نوید ، پاک سرزمین پارٹی کے موہن منجیانی اور ایم کیو ایم فاروق ستار گروپ کے سنجے پروانی امیدوار ہوں گے ۔

