فلوریڈا : امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والے مجرم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والے نکولس کروز نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

مجرم کو 17 افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، پولیس کاکہناہےکہ نیکولس کروز نے اضافی اسلحہ بھی رکھا ہوا تھا۔
"Alyssa, I’m so sorry this happened to you. I would have taken the bullets for you.” Lori Alhadeff, the mother of a Florida high school shooting victim, shares the message she’d have for her daughter if she were still alive https://t.co/MrPLBZGO54 pic.twitter.com/qZK5yM0nzG
— CNN International (@cnni) 16 February 2018

ایف بی آئی وارن کیے جانے کے باوجود ملزم کے عزائم کو نہ بھانپ سکی۔ فائرنگ کے واقعے پر امریکا میں سوگ کا سماں ہے، وائٹ ہاؤس پرامریکی پرچم سرنگوں ہے، پارک لینڈ میں مرنے والوں کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سماء

