English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شریف خاندان کے نام ECL میں ڈالنے کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ

نیب حکام نے مشاورت شروع کردی، وزارت داخلہ شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے انکار کرچکا ہے
شریف خاندان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے پیش کی گئی وجوہات ناکافی ہیں، وزارت داخلہ کا مؤقف
اسلام آباد( آ ن لائن،آئی این پی) وزارت داخلہ کے شریف خاندان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) میں ڈالنے سے انکار کے بعد نیب حکام نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ معتبر ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ،ان کے صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن( ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی لیکن نیب حکام کی جانب سے تحریری طورپر وزارت داخلہ کو آگاہ کیا گیا ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے داخلی سیکورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کے بعد نااہل وزیر اعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے معذرت کرلی ہے اور وزارت داخلہ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے پیش کی گئی وجوہات ناکافی ہیں اس حوالے سے ٹھوس وجوہات پیش کی جائیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے انکار کے بعد نیب حکام نے شریف خاندان کا نام ( ای سی ایل) میں ڈالنے کے لئے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے