English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیب کی سابق وفاقی وزیر جاوید اشرف قاضی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

القمر

نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جاوید اشرف قاضی نے ریلوے گالف کلب لاہور کی قیمتی اراضی میں خرد برد کی اور اس کی لیز اونے پونے داموں جاری کی۔

مراسلے کے مطابق اس خردبرد میں ریلوے کے سابق ڈائریکٹر مارکیٹنگ خالد نقی اور کنٹریکٹر محمد رمضان شیخ بھی ملوث تھے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث ان افراد کو بیرون ملک فرار سے روکنے کے لیے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے