English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری دیوی کی موت شراب پینے کے بعد ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی

دبئی پولیس نے موت کی فرانزک رپورٹ جاری کردی
موت کے پیچھے کوئی جرمانہ عمل ہیں تھا، تحقیقاتی ادارہ
دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سری دیوی کی فارنسک رپورٹ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔ فارنسک رپورٹ مین ان کی موت کو حادثہ قرار دیا گیا ہے۔ خلیجی اخبار کے مطابق سری دیوی کی فارنزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی اور ان کی موت کے پیچھے کوئی مجرمانہ عمل نہیں تھا۔ دبئی پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہوٹل میں غسل خانے میں بے ہوش ہونے کے بعد باتھ ٹب میں موجود پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوئیں۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ1980ء کی دہائی میں بالی ووڈ پر راج کرنے والی سری دیوی سنیچر کی شب دبئی میں ایک شادی کے دوران دل کادورہ پڑنے سے چل بسی تھیں۔ سری دیوی کی ہلاکت کے حوالے سے فرانزک رپورٹ دبئی پولیس نے جاری کی ہے اور یہ رپورٹ ان کے لواحقین اور انڈین قونصل خانے کو فراہم کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے