جب سے دیکھا سے ملی ہوں ان کا ولولہ دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں
ممبئی (نیٹ نیوز) کترینہ کیف سدابہار اداکارہ ریکھا کی دلکشی اور مشرقی خوبصورتی کی دیوانی نکلی۔ گزشتہ روز بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کترینہ نے کہاکہ جب بھی ریکھا سے ملتی ہوں تو میں ان کی گرمجوشی دلکشی اور زندگی کے حوالے سے ان کا ولولہ دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میرا اور ریکھا کا فلموں میں ایک ساتھ وقت ہمیشہ بہت اچھا گزرا ہے اور آئندہ بھی بہت اچھا گزرے گا۔ انہوں نے سری دیوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بالی ووڈ ایک عظیم اداکارہ سے محروم ہو گئی ہے۔

