English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صنم بلوچ کی انگوٹھی چوری ماسی کے گھر پر چھاپہ ڈلوادیا

ٹی وی فنکارہ پولیس کی بھاری نفری لے کر نیلم کالنی پہنچ گئیں
ماسی کے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی، انگوٹھی برآمد نہیں ہوئی
کراچی (کلچرل رپورٹر) نجی ٹی وی پر مارننگ شو میں لوگوں کو انتہائی ہمدردی کا درس دینے والی اداکارہ و میزبان صنم بلوچ نے خود اخلاقیات کی ساری حدود پار کرلیں۔ گزشتہ دنوں صنم بلوچ کے گھر سے ان کی انگوٹھی چوری ہوگئی، صنم بلوچ نے اپنی ماسی کے گھر پولیس کا چھاپہ پڑوا دیا۔ ذرائع کے مطابق صنم بلوچ پولیس کی بھاری نفری لے کر نیلم کالونی میں رہائش پذیر ماسی کے گھر پہنچ گئیں اور گھر میں توڑ پھوڑ کی۔ ماسی قسمیں کھاتی رہ گئی، تاہم انگوٹھی کا پھر بھی کچھ پتا نہ چل سکا۔ اس دوران صنم نے ماسی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور پولیس اہلکار کھڑے تماشا دیکھتے رہے۔ صنم کے گھر میں کام کرنے والی ماسی کا کہنا تھا کہ ہم لوگ چور نہیں ہیں باجی ہم پر جھوٹا الزام لگا رہی ہے۔ صنم بلوچ کی انگوٹھی تاحال نہیں مل سکی ہے اور انہوں نے اپنی ماسی کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے