English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قابض بھارتی فوج کے مظالم،مقبوضہ وادی میں ہڑتال

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت فوج کے مظالم کے خلاف حریت قیادت کی اپیل پر وادی بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔

کشمیری میڈیا کے مطابق حریت قیادت نے مقبوضہ کشمیر میں آج بعد نماز جمعہ احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ہڑتال کے موقع پر پوری وادی میں کرفیو کا سماں ہے، تاہم مظاہروں کیلئے مختلف مقامات پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ حریت قیادت کا کہنا ہے کہ تمام کشمیری وادی میں شہریوں کے قتل عام پر احتجاج ریکارڈ کرائیں اور اپنے گھروں سے نکلیں۔

 

 

کشمیری میڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق احتجاج کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی ہے۔ حریت قیادت نے ایمنسٹی انٹرنیشل، ایشیاء واچ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم سے کشمیر کے مظالم پر خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

 

واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک زیر حراست، جبکہ سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نظر بند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے