ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی اداکارہ سونم کپور رواں ماہ29 اپریل کو شادی کے بندھن میں بند جائیں گی جبکہ بیاہ کی رنگا رنگ تقریب ممبئی میں سجے گی۔ سونم کپور کی شادی پہلے گیارہ مئی کو ہونا قرار پائی تھی لیکن اب29 اپریل کو ہوگی۔ شادی کی تقریبات دو دن تک جاری رہیں گی۔ دولہا آنند آہوجا اور سونم کپور نے پہلے تو خوبصورت اور حسین وادیوں کے دیس سوئٹرز لینڈ میں شادی کے پھیرے لگانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب دونوں نے اپنا فیصلہ بدل لیا ہے اور اپنے ملک بالی ووڈ نگری ممبئی میں شادی کی تقریب کا فیصلہ کیا ہے۔ تقریب میں صرف جوڑے کے انتہائی قریبی دوست اور اہل خانہ شرکت کریں گے۔ سونم کپور بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار انیل کپور کی بیٹی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- فارم-6 پر الیکشن کمیشن کے متضاد دعوؤں کی جانچ ہونی چاہیے: ادت راج
- ’حکومت کو چاہئے شمشان جیسا سکون‘، شیوسینا-یو بی ٹی نے ’پیس بانڈ‘ پر اٹھائے سوال
- سپریم کورٹ میں ایس آئی آر سے متعلق سماعت ملتوی، 17 نومبر کو ہوگی اگلی سماعت
- ووٹر لسٹ کی غلطی پر اقلیت کے حوالہ والی طنزیہ پوسٹ کا معاملہ، یوپی کے چیف الیکٹورل افسر نے مانگی معافی
- عمر قید کی سزا کاٹ رہے آسارام کی پیرول میں توسیع سے سپریم کورٹ کا انکار
