لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے آخری موقع دیتے ہوئے اداکارہ میرا اور عتیق کو مصالحت کے لیے 14 اپریل کو طلب کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ عدالت نے اداکارہ میرا اور عتیق کو مصالحت کے لیے 10 اپریل کو طلب کر رکھا تھا، سماعت کے موقع پر عتیق اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوگیا لیکن اداکارہ میرا اس مرتبہ بھی عدالت سے غیر حاضر رہیں۔
