English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہولی وڈ اداکارہ کرسٹن ڈونسٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

معروف ہولی وڈ اداکارہ کرسٹن ڈونسٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

پیپل میگزین کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے ترجمان نے ایک بیان کے ذریعے اعلان کیا کہ 36 سالہ کرسٹن ڈونسٹ نے صحت مند بیٹے کو جنم دیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اداکارہ اور بچے دونوں کی صحت بالکل ٹھیک ہے جبکہ اس کے علاوہ کوئی اور تفصیل شیئر نہیں کی گئی۔


یاد رہے کہ 36 سالہ کرسٹن ڈونسٹ نے رواں سال جنوری میں ایک فوٹو شوٹ کے ذریعے اپنے حاملہ ہونے کی خبر کا اعلان کیا تھا۔

Art imitates life #fifteenandpregnant @lifetimetv

A post shared by Kirsten Dunst (@kirstendunst) on Apr 20, 2018 at 1:57pm PDT

واضح رہے کہ کرسٹن ڈونسٹ 2002 اور 2007 کی کامیاب فلم ’اسپائڈر مین‘ میں مرکزی اداکارہ کا کردار نبھا چکی ہیں۔

انہوں نے 1995 میں چائلڈ آرٹس کے طور پر فلم ’جومانجی‘ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے